National

لوک سبھا میں امیت شاہ اور راہل گاندھی کے درمیان بحث

لوک سبھا میں امیت شاہ اور راہل گاندھی کے درمیان بحث

نئی دہلی، 10 دسمبر : انتخابی اصلاحات پر لوک سبھا میں بحث کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ اور حزبِ اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی کے درمیان بحث ہوئی۔ مسٹر شاہ کی تقریر کے درمیان راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمشنر کو پوری امیونٹی دی گئی۔ ہم نے ہریانہ میں 19 لاکھ جعلی ووٹروں کا ثبوت دیا ہے ۔ راہل گاندھی نے مسر شاہ سے کہا ''میں آپ کو چیلنج دیتا ہوں کہ آپ میری ووٹ چوری سے متعلق تینوں پریس کانفرنسوں پر بحث کریں۔'' اس پر مسٹر امت شاہ نے کہا کہ ''میں 30 سال سے اسمبلی اور لوک سبھا سے منتخب ہو کر آ رہا ہوں۔ مجھے پارلیمانی نظام کا طویل تجربہ ہے ۔ حزبِ اختلاف کا لیڈر کہتے ہیں کہ پہلے میری بات کا جواب دیجئے ۔ میں بتانا چاہتا ہوں کہ پارلیمنٹ آپ کے حساب سے نہیں چلے گی۔ میں اپنے خطاب کا طریقہ خود طے کروں گا۔'' مسٹر شاہ نے کہا کہ حزبِ اختلاف کے لیڈر کو صبر رکھنا چاہیئے میرا جواب سننے کا۔ ایک ایک بات کا جواب دیا جائے گا، لیکن میرے خطاب کا ترتیب وہ طے نہیں کر سکتے ۔ یہ میں طے کروں گا کہ کیسے جواب دینا ہے ۔ میں سبھی جواب دوں گا، اپنی تقریر کا سلسلہ میں خود طے کروں گا، حزبِ اختلاف کا لیڈر نہیں۔ میں ان کے اکسانے میں نہیں آ¶ں گا۔ اس پر راہل گاندھی نے کہا کہ مسٹر شاہ کے جواب ڈر اور گھبراہٹ والے ہیں۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ ''میں ان کے ماتھے پر فکر کی لکیریں صاف دیکھ رہا ہوں کہ میں کیا بولوں گا۔ میں ان کے اکسانے میں نہیں آ¶ں گا، اپنے سلسلے سے بولوں گا۔'' کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ ''سونیا گاندھی نے اس انتخاب میں ووٹ تک نہیں دیا تھا۔ گمراہ کن بیانات دیے جا رہے ہیں۔ میں اسے چیلنج دیتا ہوں کہ کیا آپ اسے ثابت کر سکتے ہیں؟''

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments