National

لوک سبھا: ’ملک میں ایک ہی شخص ہے جو مودی حکومت کے سامنے نہیں جھکا‘، پرینکا نے کی راہل گاندھی کی تعریف

لوک سبھا: ’ملک میں ایک ہی شخص ہے جو مودی حکومت کے سامنے نہیں جھکا‘، پرینکا نے کی راہل گاندھی کی تعریف

کانگریس جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے آج لوک سبھا میں اپنی بات رکھتے ہوئے حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کی خوب تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’ایک ہی شخص ہے اس ملک میں، جو 12 سالوں میں ان کے (مودی حکومت کے) سامنے جھکا نہیں ہے۔ وہ حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی جی ہیں۔‘‘ وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ ’’وہ ایوان میں کھڑے ہو کر بے جھجک سچ بولتے ہیں، اور سچ ان سے (برسراقتدار طبقہ سے) ہضم نہیں ہوتا ہے۔‘‘ پرینکا گاندھی نے پارلیمنٹ احاطہ میں میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے بھی موجودہ حالات پر راہل گاندھی کے تبصرہ کو بہت اہم قرار دیا۔ جب ایک میڈیا اہلکار نے پرینکا سے سے اس بات پر رد عمل حاصل کرنے کی کوشش کی کہ راہل گاندھی نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت بڑھنے کی بات کہی تھی جو ثابت ہوئی، تو جواب میں انھوں نے کہا کہ ’’راہل گاندھی جی نے جو کہا ہے، وہ سچ ہوا ہے۔‘‘ وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ ’’آنے والے وقت میں بحران مزید بڑھے گا۔ ایک طرف مودی حکومت تجارتی معاہدہ میں امریکہ کے آگے جھک گئی ہے، دوسری طرف جنگ جاری ہے۔ اس سے ملک میں بحران بڑھے گا۔‘‘ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے مودی حکومت کے طریقۂ کار کو بھی نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’مودی حکومت نے اسپیکر کی آزادی چھین لی ہے۔ یہ لوگ ہر ادارہ کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم ہر اس ادارہ کو بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں، جن کے اوپر ہندوستان کی جمہوریت ٹکی ہوئی ہے۔ بی جے پی کے لوگوں کو یہی باتیں ہضم نہیں ہوتی ہیں، اس لیے وہ ایوان کو ایشوز سے بھٹکانے کی کوشش کرتے ہیں۔‘‘ انھوں نے آگے کہا کہ ’’میری دادی اندرا جی کہتی تھیں، کوئی نقلی بننے کی کوشش کرے یا جھوٹی شبیہ دکھائے، ملک کی عوام ایک دن اس کی حقیقت جان ہی جائے گی۔‘‘ راہل گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے انھوں نے میڈیا اہلکاروں سے کہا کہ ’’میرے بھائی راہل گاندھی ہمیشہ سچ بولتے ہیں۔ وہ ملک میں ایک ہی شخص ہیں جو مودی حکومت کے آگے جھکے نہیں ہیں۔ بی جے پی نے انھیں روکنے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کر دیے۔ سوشل میڈیا پر تشہیری مہم چلائی، لیکن حقیقت سب کے سامنے ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’آج لوگ دیکھ رہے ہیں کہ راہل گاندھی سچ بولنے سے پیچھے نہیں ہٹتے، اس لیے اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو ان کے سچ سے ڈر لگتا ہے۔‘‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments