National

لوک جن شکتی پارٹی (آر) نے 15 امیدواروں کی فہرست جاری کی

لوک جن شکتی پارٹی (آر) نے 15 امیدواروں کی فہرست جاری کی

پٹنہ، 16 اکتوبر (:بہار میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کی اتحادی لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) نے بدھ کے روز بہار اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے 15 امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ ایل جے پی (رام ولاس) کے قومی جنرل سکریٹری عبدالخالق نے فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ راجیش کمار عرف ببلو گپتا سوگولی سے ، امیت کمار بیلسنڈ سے ، سیما سنگھ مدھورہ سے ، ادے کمار سنگھ شیرگھاٹی سے ، شیام دیو پاسوان بودھگیا (ایس سی) سے ، ومل راجونشی راجولی (ایس سی) سے ، گووند پور سے محترمہ ونیتا مہتا، بوچاہا (ریزرو) سے محترمہ بیبی کماری، بختیار پور سے ارون کمار، فتوحہ سے محترمہ روپا کماری، بہادر گنج سے محمد کلیم الدین، مہوا سے سنجے کمار سنگھ، چناری (ایس سی) سے مراری پرساد گوتم، مانیر سے جتیندر یادو اور قصبہ سے نتیش کمار سنگھ کو نامزد کیا گیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ 12 اکتوبر کو بہار اسمبلی انتخابات کے لیے این ڈی اے کے اندر سیٹوں کی تقسیم کے تحت بی جے پی 101 سیٹوں پر، جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) 101، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) 29، راشٹریہ لوک مورچہ (آر ایل ایم) 6 اور ہندوستانی عوام مورچہ (ایچ اے ایم) چھ سیٹوں پر مقابلہ کرے گی۔ ایل جے پی (رام ولاس) نے بدھ کے روز بہار اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے 14 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔ اب، ایل جے پی (رام ولاس) نے اپنی تمام 29 سیٹوں کی فہرست جاری کر دی ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments