National

لکھنؤ ریلی سے مایاوتی کا یوپی اسمبلی انتخابات 2027 اکیلے لڑنے کا اعلان، اتحاد کی سیاست کو خیرباد

لکھنؤ ریلی سے مایاوتی کا یوپی اسمبلی انتخابات 2027 اکیلے لڑنے کا اعلان، اتحاد کی سیاست کو خیرباد

لکھنو: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے بانی کانشی رام کی برسی کے موقع پر آج اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ریلی کا اہتمام کیا جس سے پارٹی کی سربراہ اور ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے خطاب کیا۔ ریلی میں ہزاروں حامیوں کی موجودگی سے مایاوتی کافی خوش اور جذباتی نظر آئیں۔ اس دوران انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی 2027 کے اسمبلی انتخابات اکیلے ہی لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد میں اتحادی پارٹی کا ووٹ ان کے امیدواروں کو منتقل نہیں ہوتا ہے جبکہ بی ایس پی کا ووٹ اتحادی پارٹی کو منتقل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مخلوط حکومت کے دوران ترقیاتی منصوبے صحیح طریقے سے نہیں چل پاتے ہیں۔ مایاوتی نے کہا، ’’ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ جب بی ایس پی نے 2007 کا الیکشن اپنے دم پر لڑا تو وہ 200 سے زیادہ سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ اس کے بعد بی ایس پی نے اپنی پہلی مکمل اکثریت والی حکومت بنائی جو پانچ سال تک چلی تھی۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’ہماری حکومت نے سب کے مفاد میں تاریخی کام کئے تھے۔ مخلوط حکومت میں سب کے لئے خاص طور پر غریبوں اور بہوجنوں کی ترقی ٹھیک سے نہیں ہوتی ہے۔ اس لیے بی ایس پی نے 2027 کے انتخابات اکیلے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ریلی کا ہجوم یقینی طور پر اس بار ان کی بہوجن سماج پارٹی کو اقتدار میں لائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments