National

لکھنؤ کے کوچنگ سنٹر میں شدید آتش زدگی کے سبب 15 افراد ہلاک، وزیر اعظم مودی نے کیا امدادی رقم کا اعلان

لکھنؤ کے کوچنگ سنٹر میں شدید آتش زدگی کے سبب 15 افراد ہلاک، وزیر اعظم مودی نے کیا امدادی رقم کا اعلان

لکھنؤ کے علی گنج علاقے کے پورنیا میں پیر کے روز ایک کوچنگ سنٹر میں ہولناک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے بعد پوری بلڈنگ میں دھواں بھر گیا، جس سے اندر موجود طلبہ میں بھگدڑ مچ گئی۔ کئی طلبہ نے اپنی جان بچانے کے لیے اونچائی سے چھلانگ لگا دی، جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئے۔ ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی نیوز‘ کے مطابق اس افسوسناک حادثے میں اب تک 15 بچوں کی جان جا چکی ہے اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی جی پی راجیو کرشن اور پرنسپل سکریٹری سنجے پرساد بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ لکھنؤ کے ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) اور انتظامی ٹیم کے ساتھ بھاری پولیس فورس وہاں موجود ہے اور راحت و بچاؤ کا کام مسلسل جاری ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’لکھنؤ، اتر پردیش میں آتشزدگی کے حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ زخمی افراد جلد صحت یاب ہوں، یہی دعا ہے۔ بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں اور افسران ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔‘‘ وزیر اعظم نے مزید لکھا کہ ’’مرنے والوں کے لواحقین کو وزیر اعظم قومی امدادی فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے فی کس 2 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ جبکہ زخمی افراد کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔‘‘ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے اس المناک حادثہ پر اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں لکھا کہ ’’ لکھنؤ کے علی گنج میں پیش آنے والے ہولناک آتشزدگی کے واقعے پر گہرا صدمہ ہوا ہے، جس میں اب تک 14 قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ اس خوفناک حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہماری دلی ہمدردیاں ہیں۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ وہ اس ناقابل بیان غم کی گھڑی میں ہمت اور حوصلہ حاصل کریں، اور زخمی ہونے والے تمام افراد جلد صحت یاب ہوں۔‘‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments