بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور معروف ہدایت کار روہت شیٹی کو مبینہ طور پر بشنوئی گینگ کی جانب سے نئی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کو ایک مرتبہ پھر مبینہ طور پر بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے جس میں ان کے عملے کو نقصان پہنچانے کی وارننگ دی گئی ہے۔ ایک وائس نوٹ میں نامعلوم شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ‘بات سے مکرنے کی سزا کیا ہوتی ہے، ہم تجھے بتائیں گے’۔ دھمکی دینے والے شخص نے رنویر سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس اداکار کے پورے اسٹاف، مینیجرز اور ان کے گھر والوں کی مکمل تفصیلات موجود ہیں۔ آڈیو پیغام میں دھمکی دی گئی ہے کہ رنویر سنگھ کو براہِ راست نقصان پہنچانے کے بجائے ان کے عملے کو نشانہ بنایا جائے گا تاکہ اداکار کو ‘سبق’ سکھایا جا سکے۔ وائس نوٹ میں روہت شیٹی اور پوری فلم انڈسٹری کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ‘لائن پر آجائیں’ ورنہ نتائج کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ ان تازہ دھمکیوں کے بعد رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے اپنی ممبئی رہائش گاہ پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے اور وہاں مسلح اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں