امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں پولیس کے تربیتی مرکز میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ لاس اینجلس سے امریکی میڈیا کے مطابق جمعہ کی صبح 7:30 سے قبل لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈپارٹمنٹ کے بیسکوز ٹریننگ سینٹر ایسٹرن ایونیو پر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس جگہ پر شیرف کے اسپشل انفورسمنٹ بیورو اینڈ آرسن ایکسپلوسیو ڈیٹیل بشمول اسکواڈ کے دفاتر ہیں۔ حکام اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم دھماکے وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب بم اسکواڈ وہاں سے کچھ دھماکا خیز مواد منتقل کر رہا تھا۔
Source: social media
کعبہ کی دیواروں سے لپٹے معتمرین کی روح پرور دعائیں، مطاف میں مسلسل صفائی جاری
حوثیوں کا کارگو بحری جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہ
جانتے ہیں ایران کا انتہائی افزودہ یورینیم کہاں دفن ہے: نیتن یاہو
جنگ بندی کیلیے ‘حالات’ تیار ہیں، اسرائیلی آرمی چیف
پیوٹن پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد روس نے یوکرین پر ڈرون کی بارش کر دی
جامع معاہدے کی پیش کش کی تھی جو نیتن یاہو نے مسترد کر دی : حماس