Entertainment

لارنس بشنوئی گینگ کا نیا ٹارگٹ بننے والی ہمانشی کھرانہ کون ہیں؟

لارنس بشنوئی گینگ کا نیا ٹارگٹ بننے والی ہمانشی کھرانہ کون ہیں؟

گینگسٹر لارنس بشنوئی کی تنطیم کے نشانے پر آنے والی اداکارہ و گلوکارہ ہمشانی کھرانہ کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ پنجابی اداکارہ و گلوکارہ ہمانشی کھرانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے لارنس بنشنوئی کے گینگ نے ان سے 10 کروڑ روپے بھتے کا بھی مطالبہ کیا ہے، جس کے بعد موہالی پولیس نے ذیشان اختر نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ کہا جارہا ہے کہ اس سارے کھیل کے پیچھے ہیری باکسر ہے جو کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کا قریبی ساتھی ہے، یہ سارا واقعہ چندی گڑھ سے شروع ہوا تھا جہاں اداکارہ کو غیرمحفوظ تصور کرانے کےلیے انھیں ڈرایا گیا۔ خطرناک صورتحال کے باوجود ہمانشی نے اس مشکل وقت میں مداحوں کی بھرپور حمایت اور حوصلہ افزائی کے ساتھ موسیقی اور فلموں میں اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے۔ ہمانشی کھرانہ 27 نومبر 1991 کو کیرت پور صاحب، پنجاب میں پیدا ہوئیں، انھوں نے 16 سال کی عمر میں ماڈلنگ شروع کی اور تیزی سے مقابلہ حسن میں جگہ بنائی، 2010 میں وہ مس پی ٹی سی پنجابی میں فائنلسٹ تھیں اور بعد میں 2011 میں مس لدھیانہ کا خطاب حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ ان ابتدائی کامیابیوں نے انٹرٹینمنٹ کی صنعت میں ان کے داخلے کو آسان بنایا اور بعدازاں انھوں نے بھارتی پنجاب کی انڈسٹری میں عروج کی منزلیں طے کیں۔ ہمانشی کی پنجابی موسیقی کی شروعات 2010 میں گانے جوڑی، بگ ڈے پارٹی کے ساتھ ہوئی، اس کے فوراً بعد وہ ہارڈی سندھو کے مقبول ٹریک سوچ میں شامل ہوئیں، جس نے انہیں ایک ابھرتے ہوئے ستارے کے طور پر مداحوں میں متعارف کرایا۔ وہ جسی گل، بادشاہ اور ننجا جیسے نامور فنکاروں کے ساتھ بھی کام کرچکی ہیں، ان کے اداکاری کیرئیر کا آغاز پنجابی فلم ساڈا حق سے ہوا، بعدازاں ہمانشی نے جیت لیں گے جہاں سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ گانے اور اداکاری میں اس کی استعداد نے اسے ہندوستانی تفریحی صنعت میں ایک معروف اور قابل احترام شخصیت بنا دیا ہے۔ پنجاب کی معروف اداکارہ و گلوکارہ کو بگ باس 13 کے ذریعے بڑے پیمانے پر بھارت بھر میں شہرت ملی، جہاں اس نے چاؤ کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کی تاہم یہ رشتہ 2020 میں ختم ہو گیا۔ بعدازاں ہمانشی نے مبینہ طور پر اپنے بگ باس کے ساتھی مدمقابل عاصم ریاض کے ساتھ 2023 تک ڈیٹ کیا، اسکرین پر انکی موجودگی، ہنر اور دلکشی نے ہمانشی کو پنجابی اور ہندی تفریحی حلقوں میں مداحوں کا پسندیدہ اداکار بنادیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments