National

لالو یادو نے آئی آر سی ٹی سی معاملے میں دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا

لالو یادو نے آئی آر سی ٹی سی معاملے میں دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا

نئی دہلی، 3 جنوری :بہار کے سابق وزیرِ اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو نے مبینہ آئی آر سی ٹی سی گھوٹالے میں بدعنوانی اور مجرمانہ سازش کے الزامات طے کرنے والے نچلی عدالت کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے ۔ اس عرضی پر پیر کے روز جسٹس سُورن کانت شرما کی عدالت میں سماعت ہوگی۔ اکتوبر 2025 میں نچلی عدالت نے بھارتی ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) کی جانب سے ٹینڈر الاٹمنٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے میں لالو پرساد یادو کے خلاف الزامات طے کیے تھے ۔ ان کی اہلیہ، بہار کی سابق وزیرِ اعلیٰ رابڑی دیوی، اور ان کے بیٹے تیجسوی یادو، جو اس وقت بہار اسمبلی میں اپوزیشن رہنما ہیں، پر بھی مجرمانہ سازش اور دھوکہ دہی سمیت متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ الزامات طے کرتے وقت، را¶ز ایونیو کورٹ کے خصوصی جج (انسدادِ بدعنوانی ایکٹ) وشال گوگنے نے کہا تھا کہ لالو پرساد یادو نے مرکزی وزیر ریلوے کی حیثیت سے اپنے دورِ کار میں مبینہ طور پر اپنے سرکاری عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے زمینی ٹینڈر کے عمل میں اہلیت کی شرائط میں ہیرا پھیری کی۔ عدالت نے یہ بھی مانا کہ لالو یادو مبینہ سازش سے پوری طرح واقف تھے اور انہوں نے فیصلہ سازی کے عمل میں سرگرم مداخلت کی، جس کے نتیجے میں سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ یہ معاملہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی جانب سے 2017 میں لالو یادو، ان کے اہلِ خانہ، آئی آر سی ٹی سی کے افسران اور دیگر نجی افراد کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر سے جڑا ہوا ہے ۔ سی بی آئی کا الزام ہے کہ 2004 سے 2009 کے دوران، جب لالو پرساد یادو مرکزی وزیر ریلوے تھے ، پٹنہ اور پوری میں واقع آئی آر سی ٹی سی ہوٹلوں کے ٹینڈرز من پسند فریقوں کو رشوت کے طور پر قیمتی زمین اور حصص دینے کے لیے ایک مجرمانہ سازش رچی گئی۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد، سی بی آئی نے لالو پرساد یادو اور 11 دیگر ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments