ممبئی ہوائی اڈے پر منگل کی شام ایک غیر معمولی واقعہ میں ایئر انڈیا اور انڈیگو کے دو طیاروں کے پروں کے کنارے آپس میں ٹکرا گئے، جس کے بعد طیاروں کو جانچ کے لیے گراؤنڈ کرنا پڑا۔ افسران نے یہ معلومات دی۔ اطلاعات کے مطابق ایئر انڈیا کا طیارہ روانگی کی تیاری کررہا تھا جب کہ انڈیگو کا طیارہ لینڈ کر رہا تھا۔ ممبئی ہوائی اڈے پر متوازی رن وے ہیں۔ دونوں ہی طیارے ایئربس اے 320 تھے۔ اس واقعہ کے بعد ایئر انڈیا کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ 3 فروری کو ممبئی سے کوئمبٹور جانے والی پرواز AI2732 تاخیر کا شکار ہوئی کیونکہ مقررہ طیارہ روانہ ہونے سے پہلے ٹیکسی وے پر انتظار کے دوران ایک دیگر ایئر لائنس کمپنی کے طیارے کے رابطے میں آگیا۔ دونوں طیاروں کے ونگس (پر) کے کنارے ٹکرانے سے ہمارے طیارے کے ونگس کے کنارے کو نقصان پہنچا۔ وہیں انڈیگو کے ترجمان نے بتایا کہ حیدرآباد سے ممبئی آنے والی پرواز 6E791 کے ونگ ٹپ لینڈنگ کے بعد ایک دیگر ایئرلائن کے طیارے کے رابطہ میں آگیا۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ تمام مسافر محفوظ ہیں۔ شہری ہوا بازی کی وزارت کے ترجمان نے کہا کہ شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہے اور دونوں طیاروں کو معائنہ کے لیے ان کے متعلقہ مقامات پر واپس لے جایا گیا ہے۔ فوری طور پر طیارے میں سوار مسافروں کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو