National

کیرالہ میں کانگریس قیادت والی یو ڈی ایف نے دو تہائی اکثریت کے ساتھ 10 سال بعد اقتدار میں کی واپسی

کیرالہ میں کانگریس قیادت والی یو ڈی ایف نے دو تہائی اکثریت کے ساتھ 10 سال بعد اقتدار میں کی واپسی

ترواننت پورم، 4 مئی :کیرالہ میں کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) نے 102 نشستیں جیت کر دو تہائی سے زیادہ اکثریت کے ساتھ 10 سال بعد اقتدار میں زبردست واپسی کی ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ریاست کے اسمبلی انتخابات میں پہلی بار اپنا کھاتہ کھولتے ہوئے تین نشستیں حاصل کی ہیں۔ 140 رکنی اسمبلی انتخابات کے پیر کو جاری ہوئے نتائج کے مطابق کانگریس کو 63 نشستیں ملی ہیں، جبکہ اس کی حلیف جماعت انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کو 22، کیرالہ کانگریس کو سات اور ریوولیوشنری سوشلسٹ پارٹی کو تین نشستیں ملی ہیں۔ کیرالہ کانگریس جیکب، ریوولیوشنری مارکسسٹ پارٹی آف انڈیا اور کمیونسٹ مارکسسٹ پارٹی کیرالہ اسٹیٹ کمیٹی کو ایک ایک نشست ملی ہے ۔ یو ڈی ایف سے وابستہ چار آزاد امیدوار بھی جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ دوسری طرف مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ایم) کی قیادت والے بائیں بازو کے جمہوری محاذ (ایل ڈی ایف) کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ سی پی آئی ایم کو صرف 26 نشستیں ہی مل سکی ہیں، جبکہ اس کی حلیف جماعت ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) کو آٹھ نشستوں پر ہی اکتفا کرنا پڑا ہے ۔ راشٹریہ جنتا دل کو ایک نشست ملی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پی وجین انتخاب جیتنے میں کامیاب رہے ہیں لیکن ان کے کئی وزارتی ساتھیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر وی ڈی ستیشن اور رمیش چنیتھلا انتخاب جیت گئے ہیں۔ بی جے پی کے ریاستی صدر راجیو چندر شیکھر نے نیموم نشست سے جیت حاصل کی ہے ۔ پارٹی کے ایک اور سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر وی مرلی دھرن کژاکوٹم اور بی بی گوپاکمار چتھنور نشست سے کامیاب رہے ہیں۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments