National

کیرالہ میں بنگلہ دیشی کے شبہ میں دلت کی لنچنگ، انصاف ہوگا: وزیر اعلیٰ

کیرالہ میں بنگلہ دیشی کے شبہ میں دلت کی لنچنگ، انصاف ہوگا: وزیر اعلیٰ

تیروواننت پورم، 22 دسمبر: کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنرائی وجین نے پیر کو کہا کہ ریاستی حکومت ضلع پلکڈ کے والایار میں ہجوم کے حملے مرنے والے دلت نوجوان رام نارائن باکیل کے کنبے کو انصاف دلائے گی۔ مسٹر وجین نے کہا کہ ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پلکڑ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی کی قیادت میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) اس واقعے کی جانچ کر رہی ہے اور اسے معاملے کے تمام پہلو¶ں کی تحقیقات کرنے اور مناسب قانونی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے معاملے کا جائزہ لے گی کہ متاثرہ کنبے کو مناسب معاوضہ دیا جائے ۔ اس واقعے کو کیرالہ کے ترقی پسند اور مہذب معاشرے پر ایک بدنما داغ قرار دیتے ہوئے مسٹر وجین نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی تاکہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ واضح رہے کہ چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے ایک مہاجر مزدور کو بدھ کے روز کیرالہ کے پلاکاڈ ضلع میں لنچنگ کردی گئی تھی اور اب ا س واقعہ کاایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں حملہ آور اس سے اس کی شناخت کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔انہوں نے اسے مارنے سے پہلے پوچھا کہ "کیا تم بنگلہ دیشی ہو؟" ۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مردوں کا ایک گروپ متاثرہ شخص سے پوچھ گچھ کر رہا ہے، اسے تھپڑ مار رہا ہے، اور ان میں سے ایک کو ہنستے ہوئے سنا ہے جب دوسرا اسے مارتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments