National

کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے استعفیٰ دیا

کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے استعفیٰ دیا

ترواننت پورم، 4 مئی (: کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے آج اسمبلی انتخابات 2026 میں بائیں بازو کے جمہوری محاذ (ایل ڈی ایف) کی شکست کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے روایت سے ہٹ کر ذاتی طور پر گورنر راجندر وشواناتھ آرلیکر سے ملاقات نہیں کی۔ اس کے بجائے ان کا استعفیٰ نامہ ایک خصوصی ایلچی کے ذریعے راج بھون بھیجا گیا۔ اسمبلی انتخابات کے نتائج میں کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) نے 140 رکنی اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل کر لی ہے ۔ گورنر نے مقررہ طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے مسٹر پنارائی وجین سے نئی حکومت کی تشکیل تک نگراں وزیر اعلیٰ کے طور پر فرائض انجام دینے کو کہا ہے ۔ استعفیٰ موصول ہونے کے بعد یہ پیغام فون پر دیا گیا۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments