National

کیرالہ: حلف برداری سے قبل ستیشن کی 'سفارت کاری'، وینوگوپال سے ملاقات

کیرالہ: حلف برداری سے قبل ستیشن کی 'سفارت کاری'، وینوگوپال سے ملاقات

ترواننت پورم، 16 مئی: پیر کے روز وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے جا رہے کانگریس رہنما وی ڈی ستیشن نے ہفتہ کے روز کئی رسمی اور خیرسگالی ملاقاتیں کیں، تاہم ان میں سب سے اہم ملاقات اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے ساتھ رہی۔ اس ملاقات کے ذریعے دونوں رہنما¶ں نے پارٹی کے اندر قیادت کو لے کر جاری اختلافات اور رسہ کشی کی خبروں کو مسترد کرنے کی کوشش کی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وینوگوپال نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو افراد سے بڑا مانتی ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی ذمہ داری وی ڈی ستیشن کی قیادت والی نئی حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیرال کے عوام کو کانگریس کی قیادت والی نئی حکومت سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ ان کے مطابق حکومت کی اولین ترجیح ریاست بھر کے عام شہریوں کے مسائل اور مشکلات کو دور کرنا ہوگی۔ وی ڈی ستیشن نے جمعہ کے روز سی پی ایم رہنما اور سبکدوش ہونے والے وزیر اعلیٰ پی وجین سے ملاقات کر کے انہیں حلف برداری تقریب کا باضابطہ دعوت نامہ دیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے کانگریس کے سینئر رہنما اے کے انٹونی سے ملاقات کر کے اپنی نئی ذمہ داری کے لیے ان کی رہنمائی حاصل کی۔انہوں نے رمیش چنّیتھلا کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے آشیرواد بھی لیا اور انہیں اپنا 'بڑا بھائی' قرار دیا۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments