تھریسور: کیرالہ میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے والے ہیں، اسی درمیان بی جے پی نے کننکلنگارا وارڈ جیت سے جیت حاصل کر کے سب کو چونکا دیا۔ اہم بات یہ ہے کہ ہندو اکثریت والے اس وارڈ میں بی جے پی کے مسلم امیدوار ممتاز نے الیکشن جیت کر کانگریس سے سیٹ چھین لیا ہے۔ تھریسور میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کی اس جیت کو ایک نئے سماجی مساوات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ کننکلنگارا کو ہندو اکثریتی وارڈ مانا جاتا ہے، اس لیے یہاں بی جے پی کے مسلم امیدوار کی جیت نے بحث چھیڑ دی ہے۔ دریں اثنا، وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ترواننت پورم کارپوریشن انتخابات میں بی جے پی کی تاریخی جیت پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ "شکریہ ترواننت پورم! بی جے پی-این ڈی اے کو ترواننت پورم کارپوریشن میں جو مینڈیٹ ملا ہے وہ کیرالہ کی سیاست میں ایک اہم لمحہ ہے۔" واضح رہے کہ تھریسور میں بی جے پی کی طرف سے انتخابات میں ممتاز واحد امیدوار تھیں۔ وہ گذشتہ آٹھ برسوں سے بی جے پی سے وابستہ ہیں۔ مزید برآں وہ اور ان کا خاندان طویل عرصے سے پارٹی کے کارکن اور حامی رہے ہیں۔ پچھلے دو برسوں کے دوران انہیں پارٹی کے اقلیتی ونگ کی ذمہ داری بھی دی گئی تھی، جہاں ان دائرہ کار چنئی علاقہ رہا۔ پیشے سے کاروباری ممتاز تھریسور میں پالتو جانوروں کی ایک دکان چلاتی ہیں۔ انہوں نے اپنی جیت کو شہر کی خدمت کا موقع قرار دیا۔ اس سے پہلے ممتاز نے کہا تھا کہ پی ایم مودی کے وژن اور ترقی نے انہیں بی جے پی میں شامل ہونے کی ترغیب دی۔ ممتاز نے بی جے پی کی کئی مہموں اور انتخابی ریلیوں میں حصہ لیا۔ وہ اداکار سے سیاستدان بنے سریش گوپی کی قیادت میں انتخابی مہم میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔ کننکلنگارا وارڈ میں بی جے پی کی امیدوار ممتاز نے کانگریس امیدوار سندھو چکولائیل کو شکست دی۔ غور طلب ہے کہ اس سال تھریسور میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں خواتین کی شرکت میں نمایاں اضافہ بھی بحث کا ایک بڑا موضوع تھا۔ کل 28 خواتین امیدواروں نے مقابلہ کیا، جسے مقامی سیاست میں خواتین کی مضبوط موجودگی کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ منتخب ہونے کے بعد ممتاز نے کہا کہ 'میں گذشتہ آٹھ برسوں سے پارٹی کے لیے کام کر رہی ہوں، پارٹی نے مجھ پر اعتماد کیا کیونکہ اسے لگا کہ میں لوگوں تک پہنچ سکتی ہوں، میرا کاروبار ہو یا ذاتی زندگی، میں معاشرے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہوں۔'
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو