Entertainment

کینیڈا: خالصتان کے حامیوں کی نعرے بازی، دلجیت دوسانجھ کو شو روکنا پڑا

کینیڈا: خالصتان کے حامیوں کی نعرے بازی، دلجیت دوسانجھ کو شو روکنا پڑا

بھارت کے پنجابی اور ہندی فلموں کے معروف اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کو کینیڈا کے شہر کیلگری میں اپنے شو کے دوران اس وقت عارضی طور پر وقفہ لینا پڑا جب وہاں بڑی تعداد میں موجود خالصتان کے حامیوں نے بھارت میں سکھوں اور دیگر اقلیتوں پر مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا اور بھارتی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ کیلگری میں اوورا ٹور کے دوران دلجیت دوسانجھ نے خالصتان کے حامیوں کو جھنڈے لہراتے دیکھ کر پرفارمنس کچھ دیر کے لیے روک دی۔ کنسرٹ کی ویڈیوز بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ جھنڈے لہراتے خالصتان کے حامی سکھوں کو جو بھارت سے آزادی کے نعرے لگا رہے تھے، دیکھ کر دلجیت نے گانا روک دیا اور متعلقہ افراد سے کہا کہ وہ صورتحال کو کنٹرول کریں۔ واضح رہے کہ کینیڈا میں بھارت کی دہشتگرد سرکاری خفیہ ایجنسی را کئی سکھ رہنماؤں کو قتل کرچکی ہے جس کے باعث کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے دور میں بھارت اور کینیڈا کے تعلقات اس وقت نہایت کشیدہ ہوگئے تھے جب کینیڈین وزیر اعظم نے بھارت پر کینیڈا میں سخت موقف اختیار کیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments