Entertainment

کیا سلمان خان کی وجہ سے راجپال یادو جیل سے باہر آئے؟ وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی

کیا سلمان خان کی وجہ سے راجپال یادو جیل سے باہر آئے؟ وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی

اداکار راجپال یادیو سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ گردش کر رہا ہے کہ وہ سلمان خان کی مدد سے جیل سے باہر آئے ہیں، تاہم اس سے متعلق سامنے آنے والی تفصیلات نے وائرل خبر کی حقیقت واضح کر دی ہے۔ یہ افواہ اُس وقت پھیلی جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں راجپال یادیو سلمان خان کو اپنا بڑا بھائی قرار دیتے ہوئے کہتے دکھائی دیے کہ سلمان بھائی بڑے بھائی کی طرح ہیں، ان کے ساتھ بیٹھ کر مجھے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے، انڈسٹری میں ایسے لوگ بہت کم ہیں، وہ ہمیشہ دوسروں کے لیے کھڑے ہوتے ہیں، میں نے گزشتہ 20 برسوں میں سلمان بھائی کے ساتھ مسلسل 10 سے 12 فلمیں کی ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ تاثر دیا گیا کہ سلمان خان نے راجپال یادیو کو قانونی مشکلات سے نکالنے میں مدد کی ہے، تاہم سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کلپ 8 سال پرانا ہے اور اس کا ان کے موجودہ قانونی معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔ اداکار کے منیجر گولڈی کے مطابق متعدد شوبز شخصیات نے ان سے رابطہ کیا ہے جن میں اجے دیوگن اور ہدایت کار ڈیوڈ دھون بھی شامل ہیں۔ تاحال سلمان خان کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments