ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ مرونل ٹھاکر کی معروف اداکار دھنُش سے ویلنٹائن ڈے پر شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ مرونل ٹھاکر انٹرٹینمنٹ کی دنیا کی مشہور اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، جن کی اداکاری اور خوبصورتی نے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے۔ مرونل، جو اپنی ذاتی زندگی کو پردے میں رکھنا پسند کرتی ہیں، اکثر ڈیٹنگ کی قیاس آرائیوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ کئی بار مرونل نے شادی یا ڈیٹنگ کی جھوٹی خبروں اور قیاس آرائیوں کو براہِ راست مسترد کیا ہے۔ 2024 میں ایسی رپورٹس گردش میں تھیں کہ مرونل شاید دھنُش یا کسی مشہور کرکٹر سے ڈیٹنگ کر رہی ہیں۔ اب رپورٹس کا دعویٰ ہے کہ مرونل ٹھاکر شادی کرنے والی ہیں۔ دھنُش اور مرونل ٹھاکر کی شادی کی متعدد قیاس آرائیاں گردش میں ہیں۔ ابھی تک اس کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھنُش اور مرونل 14 فروری 2026 کو ویلنٹائن ڈے پر شادی کریں گے۔ لیکن نہ تو دھنُش اور نہ ہی مرونل نے اس شادی کی افواہوں کی تصدیق کی ہے، تاہم مرونل ٹھاکر نے دھنُش کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر ردعمل دیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی والدہ سے ہیڈ مساج کروا رہی تھیں۔ اس پوسٹ میں انہوں نے وائرل ریڈٹ پوسٹس پر بالواسطہ طنز کیا اور لکھا کہ افواہیں ‘فری پی آر’ ہیں اور یہ گپ شپ مجھے بہت پسند ہے۔ یاد رہے کہ اگست 2025 میں دھنُش نے ‘سن آف سردار 2’ کی اسکریننگ میں شرکت کی جس میں مرونل موجود تھیں۔ جلد ہی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ دھنُش خاص طور پر مرونل ٹھاکر کے لیے اس اسکریننگ میں آئے تھے۔ تاہم، اداکارہ نے بعد میں اس پر بھی ردعمل دیا تھا؛ انہوں نے بتایا کہ دھنُش ان کے ‘اچھے دوست’ ہیں اور اس سے کچھ زیادہ نہیں۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود