National

کیا بریانی کھا کر بھی وزن کم کیا جا سکتا ہے؟

کیا بریانی کھا کر بھی وزن کم کیا جا سکتا ہے؟

بہت سے لوگ وزن کم کرنے کے حوالے سے مختلف غلط فہمیوں کا شکار ہوتے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ وزن گھٹانے کے لیے پسندیدہ کھانوں کو چھوڑنا اور صرف اُبلی ہوئی چیزیں کھانا یا خود کو بھوکا رکھنا ضروری ہے لیکن ماہرینِ غذائیت کے مطابق ایسا بالکل بھی ضروری نہیں۔ ماہرِ غذائیت اور وزن کم کروانے کی کوچ موہیتا کا کہنا ہے کہ ’اگر آپ وزن کم کرنے کے سفر پر ہیں تو بھی آپ بغیر کسی احساسِ جرم کے بریانی کھا سکتے ہیں۔ جی ہاں، درست سنا آپ نے، اگر چند باتوں کا خیال رکھا جائے تو یہ لذیذ کھانا آپ کے ڈائٹ پلان کا حصہ بن سکتا ہے۔‘ ان کے مطابق بریانی کھانے کے لیے دو چیزوں پر توجہ دینا ضروری ہے ایک تو اسے صحیح طریقے سے پکایا جائے اور دوسرا مقدار (پورشن) کا خیال رکھا جائے۔ اگر آپ یہ دونوں اصول اپنالیں تو آدھی کامیابی حاصل ہو جاتی ہے۔ روایتی بریانی عام طور پر ایک کلو گوشت، ایک کلو چاول اور بہت زیادہ گھی سے تیار کی جاتی ہے جس سے یہ ڈش چکنائی اور کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور ہو جاتی ہے جبکہ پروٹین کی مقدار کم رہتی ہے۔ موہیتا کے مطابق ان کی ’چکن فَیٹ لوس بریانی‘ میں لین پروٹین والا دبلا گوشت، ناپ تول کر چاول، مصالحے اور بہت تھوڑا گھی استعمال کیا جاتا ہے جو ذائقے سے بھرپور ہوتی ہے مگر وزن نہیں بڑھاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں یقین رکھتی ہوں کہ ہمیں ایسا جسم بنانا چاہیے جس سے ہم محبت کریں اور ایسا کھانا کھائیں جس سے نفرت نہ ہو۔‘ انہوں نے وزن کم کرنے والی بریانی کے لیے چند تبدیلیاں تجویز کیں۔ ان کے مطابق دو سو گرام چاول کے لیے چار سو گرام بغیر ہڈی والا چکن لیں جسے سو گرام گریک یوگرٹ (دہی) اور مصالحوں میں میری نیٹ کیا جائے۔ چاول کو آدھے گھںٹے کے لیے بھگوئیں اور گوشت کو بھی اتنے ہی وقت کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ پیاز کو زیادہ گھی میں تلنے کے بجائے صرف ایک چمچ گھی میں براؤن کریں یا ایئر فرائیر کا استعمال کریں۔ بریانی تیار ہونے کے بعد اسے 300 گرام کم چکنائی والے گریک یوگرٹ سے بنے رائتے کے ساتھ پیش کریں جس میں باریک کٹی ہوئی سبزیاں شامل ہوں۔ ماہرِ غذائیت کا کہنا ہے کہ جب آپ اس وزن کم کرنے والی بریانی کو آزمائیں گے تو سمجھ جائیں گے کہ صحت مند کھانا ذائقے دار بھی ہو سکتا ہے۔ چند سادہ تبدیلیوں کے ساتھ آپ اپنی پسندیدہ بریانی کو بھی اپنی فٹنس کے سفر کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments