Entertainment

کترینہ نے سلمان خان کو کس طرح کی زندگی کی دعا دی؟

کترینہ نے سلمان خان کو کس طرح کی زندگی کی دعا دی؟

بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ کترینہ کیف نے فلم انڈسٹری کے بھائی جان سلمان خان کو ’ٹائیگر‘ اور’سپر ہیومن‘ کہہ دیا۔ سلمان خان کی 60 سالگرہ کے موقع پر 42 سالہ کتربینہ کیف نے سوشل میڈیا پر محبت بھرا خصوصی پیغام دیا۔ حال ہی میں ماں بننے والی اداکارہ نے سلمان خان کےلیے ایسی زندگی کی دعا کی، جس میں ہر دن محبت اور روشنی سے بھرپور ہو۔ سلمان خان اور کترینہ کیف نے میں نے پیار کیوں کیا، پارٹنر، ایک تھا ٹائیگر، ٹائیگر زندہ ہے اور 2019ء میں ریلیز ہونے والی فلم بھارت میں ایک ساتھ کام کیا۔ بالی ووڈ کے بھائی جان نے اپنی سالگرہ کی تقریب پنویل کے فارم ہاؤس پر قریبی دوستوں اور فلمی شخصیات کے ساتھ منائی۔ تقریب میں ہما قریشی، سنگیتا بجلانی، ایم ایس دھونی، میکا سنگھ سمیت کئی اہم شخصیات موجود تھیں۔ سلمان خان کی حالیہ فلم سکندر کامیاب نہیں ہوسکی تھی لیکن وہ مستقبل میں اہم پروجیکٹس میں نظر آئیں گے، ان میں سے ایک بیٹل آف گلوان شامل ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments