ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم، جو دو سادھویوں کی عصمت دری اور ایک صحافی کے قتل کے الزام میں سزا کاٹ رہا ہے، کی ایک بار پھر40 دن کی پیرول پر رہائی منظور ہو گئی ہے۔ رام رحیم اس وقت روہتک کی سناریا ڈسٹرکٹ جیل میں بند ہے۔ پیرول کی مدت کے دوران وہ ہریانہ کے سرسا میں واقع ڈیرہ سچا سودا میں ہی رہے گا۔ اطلاعات کے مطابق کل شام گرمیت رام رحیم کی پیرول منظور کرلی گئی۔ جس کے بعد جیل انتظامیہ نے اس کی رہائی کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔ پیرول کے دوران رام رحیم کو مقررہ شرائط پرعمل کرنا ہوگا اور وہ سرسا ڈیرہ احاطے کے باہر کسی بھی پروگرام میں شرکت نہیں کر سکے گا۔ انتظامیہ کی طرف سے اس کی سرگرمیوں پر سخت نظر رکھی جائے گی۔ گرمیت رام رحیم 2017 سے روہتک کی سناریا جیل میں بند ہے۔ اسے دو سادھویوں کی عصمت دری معاملے میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، جب کہ صحافی رام چندر چھترپتی کے قتل معاملے میں بھی وہ مجرم قرار دیا جاچکا ہے۔ ان مقدمات کے بعد سے رام رحیم کئی بار پیرول اور فرلو پر جیل سے باہرآچکا ہے جس سے سیاسی اور سماجی سطح پر تنازعات بھی اٹھتے رہے ہیں۔ اس بار پھر رام رحیم کو 40 دن کی پیرول ملی ہے۔ اس سے قبل بھی رام رحیم کو انتخابی ماحول کے دوران پیرول دی جاچ کی ہے۔ حالانکہ اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پیرول مکمل طور پر قواعد و ضوابط اور قانونی عمل کے مطابق دی گئی ہے۔ پیرول کی مدت پوری ہونے کے بعد گرمیت رام رحیم کو سناریا جیل میں دوبارہ خودسپردگی کرنا ہوگی۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو