Entertainment

کسی ایک سپر اسٹار کے ساتھ کام کا موقع ملا تو وہ پربھاس ہوں گے، رشمیکا مندانا

کسی ایک سپر اسٹار کے ساتھ کام کا موقع ملا تو وہ پربھاس ہوں گے، رشمیکا مندانا

جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا اپنی تازہ ترین فلم ' تھمّا' کی شاندار کامیابی کے بعد خوشی سے سرشار ہیں۔ اداکارہ نے اپنے کیریئر میں رنبیر کپور، امیتابھ بچن اور الو ارجن جیسے نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں کسی ایک اور سپر اسٹار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو وہ پربھاس ہوں گے۔ پیر کو رشمیکا نے اپنے ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ پر ایک سیشن کے دوران مداحوں کے سوالات کے جواب دیے۔ ایک مداح نے پوچھا کیا آپ بھارت کے سب سے بڑے سپر اسٹار پربھاس کے ساتھ کام کر سکتی ہیں؟ رشمیکا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، مجھے یہ بہت پسند آیا! امید ہے پربھاس سر یہ پیغام دیکھیں اور واقعی ہم جلد کسی خاص پروجیکٹ میں اکٹھے کام کریں! واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ رشمیکا مندانا سندیپ ریڈی وانگا کی فلم ’اسپرٹ‘ میں پربھاس کے ساتھ نظر آسکتی ہیں، لیکن بعد میں اس کردار کے لیے دیپیکا پڈوکون کو فائنل کیا گیا۔ دیپیکا کے اچانک علیحٰدہ ہونے کے بعد ترپتی دیمری کو کاسٹ کر لیا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments