Activities

کشن گنج میں پلازمہ ایجوکیشن کوچنگ سنٹر کا شاندار افتتاح کیا گیا

کشن گنج میں پلازمہ ایجوکیشن کوچنگ سنٹر کا شاندار افتتاح کیا گیا

کشن گنج9نومبر(مشرق نیوز سروس۔ سلی گوڑی بیورو کشن گنج مارواڑی کالج کے سامنے مکہ مارکیٹ میں پلازمہ ایجوکیشن کوچنگ سنٹر کا افتتاح کیا گیا۔ کوچنگ سینٹر کا افتتاح فاتحہ خوانی کے ساتھ کیا گیا۔جہاں فاتحہ کی تقریب میں کشن گنج اور آس پاس کے معزز شخصیات نے شرکت کی۔یہاں بطور مہمان خصوصی تشریف فرما ممتاز صحافی و سرکردہ سماجی کارکن الحاج علی رضا صدیقی نے کہا کہ اس کوچنگ سنٹر کے قیام کو لیکر ہمیں بیحد خوشی و مسرت کا احساس ہو رہا ہے کہ اس کوچنگ سنٹر کے مئنجنگ ڈائریکٹر صاحب انجم سر، اور دیگر ذمہ داران جنہیں تعلیمی میدان میں بڑی مہارت حاصل ہے احتشام جیلانی سر، اشرف عثمانی سر، فضیل احمد سر، رجب رضوی سر اور اسلم سر نے انتہائی بلند عزائم کے ساتھ اس کا قیام عمل میں لاکر ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔ الحاج علی رضاصدیقی نے زور دیکر کہا کہ جس طرح یہاں اے ایم یو،جامعہ ملیہ اور جواہر نوودئے ودیالیہ کی داخلہ تیاری کے لئے خصوصی کلاسز کا نظم کیا گیا ہے اور آٹھویں جماعت سے 12 ویں تک سی بی ایس ای کے بچوں کے لئے عمدہ کلاسز کے انتظامات کے ساتھ ساتھ NEET/IIT JEE کی تیاری پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے وہ ایک بہترین مثال بنے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے کہ باشندگان سیمانچل تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور اپنے بچوں میں اعلی سے اعلی تعلیم کی رغبت پیدا کریں۔ مسٹر علی رضا صدیقی نے اس طرح کے معیاری کوچنگ سنٹر کے قیام پر تمام ذمہ داران کو مبارکباد دی اور کہاکہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ یہاں زیادہ سے زیادہ تعلیمی میدان میں کام کئے جائیں۔اس موقع پر یہاں آنے والے مہمانوں کا صاحب انجم سر، احتشام جیلانی سر اور تمام اساتذہ نے پرتپاک استقبال کیا اور کہاکہ پلازما ایجو سینٹر کے افتتاح کا یہ موقع ہمارے لئے شکر گزاری کا موقع ہے۔ آپ کی دعا اور ہماری امید کا لمحہ ہے۔ اس سفر کا آغاز تعلیمی ترقی اور کامیابی کے لیے آپ کی حاضری اور دعائیں برکت کا باعث ہوں گی۔ہم اس نئی کوشش میں اللہ کی عنایت اور کوچنگ کی کامیابی کے خواہاں ہیں۔ ہم آپ کے ساتھ اس سنگ میل کو منانے کے منتظر تھے جو آج پورا ہوا ۔ہم آپ کے تعاون اور نیک خواہشات کے ہمیشہ متمنی رہیں گے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments