نئی دہلی: سپریم کورٹ آف انڈیا نے جمعرات کو کشمیر کے سینئر علیحدگی پسند رہنما شبیر احمد شاہ کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے ایک مقدمے میں ضمانت دے دی۔ جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے جیلوں میں بند دیگر علیحدگی پسند رہنماؤں کو بھی رہا کیے جانے کی سفارش کی۔ شبیر شاہ کی ضمانت کے معاملے کی سماعت جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا پر مشتمل بنچ نے کی۔ شاہ کی طرف سے سینئر وکیل کولین گونزالویس پیش ہوئے جبکہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے سینئر وکیل سدھارتھ لوتھرا نے دلائل دیے۔ بنچ نے کہا کہ مقدمے کی سماعت میں تاخیر کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی جا سکی اور دلائل سننے کے بعد عدالت نے ضمانت کا حکم جاری کیا۔ 25 فروری کو عدالت عظمیٰ نے این آئی اے سے شاہ کے خلاف حالیہ شواہد پیش کرنے اور محض 30 سے 35 سال پرانی تقاریر پر انحصار نہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ این آئی اے نے شاہ کی ضمانت کی مخالفت کی تھی۔ اسی روز این آئی اے کے وکیل نے کہا تھا کہ شاہ کے خلاف مواد موجود ہے، جس میں اشتعال انگیز ویڈیوز اور بعض ای میلز بھی شامل ہیں۔ سھارتھ لوتھرا نے عدالت کو بتایا کہ حاصل شدہ ڈیٹا کو تجزیے کے لیے سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ (سی ڈیک) کو بھیجا گیا تھا، لیکن اس دوران کووڈ وبا آ گئی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کچھ مواصلات موجود تھے، مگر این آئی اے سی ڈیک کی رپورٹیں حاصل نہیں کر سکی۔ بعد میں عدالت کو بتایا گیا کہ یہ رپورٹیں گزشتہ روز ٹرائل کورٹ میں پیش کر دی گئی ہیں اور سی ڈیک کی رپورٹ کل دائر کی گئی تیسری چارج شیٹ کا حصہ بن چکی ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو