سری نگر، 18 نومبر: حالیہ برف وباراں کے بعد درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ ہونے کے باعث وادی کشمیر کو شدید سردی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں آنے والے دنوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت میں 1 سے2 ڈگری سینٹی گریڈ کی گراوٹ ریکارڈ ہو سکتی ہے۔ ادھر وادی کے سیاحتی مقامات گلمرگ ، سونہ مرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے۔ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3. 0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سونہ مرگ میں منفی3.9 ڈگری سینٹی گریڈ اور پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت2.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں ماہ رواں کے اختتام تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 17 نومبر سے23 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 24 نومبر کو موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے جس کے نتیجے میں پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 25 نومبر سے 30 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے۔ محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں سیاحوں، ٹریکرز اور مسافروں سے موسمی صورتحال کے مطابق اپنے سفر کا منصوبہ کرنے کی صلاح دی ہے۔ اگرچہ وادی میں موسم خشک ہے اور دن کے دوران نحیف دھوپ بھی کھلی رہتی ہے تاہم دوران شب شدید سردی لوگوں کو گرمی کے لئے استعمال کئے جانے والے روایتی کانگڑی اور الیکٹرانک آلات استعمال کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔
Source: uni urdu news service
جھارکھنڈ کی 38 اسمبلی سیٹوں پر گیارہ بجے تک 31.37 فیصد ووٹنگ
مہاراشٹر اسمبلی کی 288 سیٹوں پر ووٹنگ شروع
یوپی کی نو اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع
جھارکھنڈ میں 38 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع
مہاراشٹر میں صبح 11 بجے تک 18.14 فیصد ووٹنگ
بیشتر ایگزٹ پول میں بی جے پی کی جیت کا دعویٰ
انڈیا کے امیر ترین افراد میں شامل گوتم اڈانی پر امریکہ میں دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ
سوارا بھاسکر نے حماس رہنما یحییٰ سنوار کو 'انقلابی ہیرو' قرار دیا
ریاستوں کو ہر قسم کی شراب پر ٹیکس لگانے کا حق ہے: سپریم کورٹ
پرینکا نے وایناڈ لوک سبھا سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا
ریاستی درجے کی بحالی کا معاملہ :وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نئی دہلی آمد
تلنگانہ:جائیداد میں حصہ کیلئے خاتون نے 5دن تک شوہر کی آخری رسومات انجام نہیں دی
ممبئی: بابا صدیقی قتل کیس میں بڑا انکشاف، شوٹر نے قتل سے پہلے لارنس بشنوئی کے بھائی سے بات کی تھی
میر واعظ عمر فاروق کو ساتھیوں سے ملاقات کی اجازت دینا سیاسی ماحول میں تبدیلی کا اشارہ:جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری