National

کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ مبینہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ مبینہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما ڈاکٹر فاروق عبداللّٰہ مبینہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللّٰہ شادی میں شریک تھے جہاں ان پر انتہائی قریب سے ایک شخص نے پستول سے گولی چلانے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکار نے بروقت اس شخص کو روک کر ڈاکٹر فاروق عبداللّٰہ کو بچالیا۔ ملزم کو قابو کرکے گرفتار کرلیا گیا، واقعہ میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔ ۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللّٰہ نے اپنے والد کی جان بچنے پر اللّٰہ کا شکر ادا کیا ہے۔ ملزم کی شناخت 63 سالہ جموں کے رہائشی کمل سنگھ جموال کے طور پر ہوئی ہے، اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کے ذریعہ استعمال کیا گیا آتشیں اسلحہ اس کی لائسنس یافتہ بندوق تھی۔ انہوں نے کہا، "میں پچھلے 20 سالوں سے فاروق عبداللہ کو مارنا چاہتا تھا۔ یہ میرا ذاتی ایجنڈا تھا۔ ہتھیار میرا اپنا ہے، مجھے جاری کیا گیا ہے۔"

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments