امروہہ، 2 جولائی:اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں بھارتیہ کسان یونین کے رہنما ڈاکٹر دگوجے بھاٹی کو ضلع بدر (شہر بدر) کیے جانے کے خلاف جمعرات کو حسن پور اسمبلی حلقہ کے گا¶ں منگرولا میں گنگا ایکسپریس وے پل کے نیچے 'کسان سنگھرش مہا پنچایت' کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہا پنچایت میں بڑی تعداد میں کسانوں، نوجوانوں اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ مقررین نے پولیس کی اس کارروائی پر سخت سوالات اٹھاتے ہوئے اسے کسانوں کی آواز دبانے کی کوشش قرار دیا۔ مہا پنچایت سے خطاب کرتے ہوئے 'پتھک سینا' کے قومی صدر مکھیا گوجر نے الزام لگایا کہ کسانوں، کھیت مزدوروں اور انڈسٹریل کوریڈور سے جڑے زمین کے تنازعات جیسے عوامی مسائل اٹھانے والے کسان رہنما ڈاکٹر دگوجے بھاٹی کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے کی گئی یہ کارروائی سوچی سمجھی سازش ہے ۔ انہوں نے انتظامیہ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بدر کی اس کارروائی پر دوبارہ غور کرنے کے لیے 15 دن کا وقت دیا جاتا ہے ۔ اگر اس دوران یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو تنظیم جمہوری اور پرامن طریقے سے تحریک تیز کرے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ خود ڈاکٹر بھاٹی کے ساتھ حسن پور کے علاقے میں داخل ہوں گے اور ایک وسیع احتجاج کی قیادت کریں گے ۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات