بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت کو اڈیشہ کی راجدھانی بھونیشور میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کسان لیڈر راکیش ٹکیت کسانوں کی تحریک میں شامل ہونے اور انہیں حمایت دینے گئے تھے، لیکن مظاہرہ گاہ کی طرف جاتے وقت پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ اس گرفتاری کی خبر پھیلتے ہی بھارتیہ کسان یونین اور دیگر کسان تنظیموں کے کارکنان میں ناراضگی اور غصے کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مختلف مسائل کو لے کر بھونیشور میں کسانوں کی تحریک 22 مارچ سے جاری ہے۔ سنیوکت کسان مورچہ کی اپیل پر پیر کو بڑی تعداد میں کسان اس تحریک میں شامل ہونے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ اسی دوران تحریک میں حمایت کے لیے جا رہے بی کے یو ترجمان راکیش ٹکیت کو پولیس نے روک لیا اور گرفتار کر لیا۔ بی کے یو کے ضلعی صدر نوین راٹھی نے اس واقعہ پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ گرفتاری کسانوں کی تحریک کو دبانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اڈیشہ کے کسان پانی، جنگل اور زمین جیسے اہم مسائل کو لے کر تحریک چلا رہے ہیں۔ بی کے یو کی اعلیٰ قیادت اس معاملے میں سنجیدگہ سے تبادلہ خیال کر رہی ہے اور موجودہ حالات پر نظر بھی رکھی جا رہی ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو اس کے خلاف تحریک شروع کی جا سکتی ہے۔ راکیش ٹکیت کی گرفتاری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ملک بھر میں کسانوں کے مسائل ایک بار پھر بحث کے مرکز میں ہیں۔ بی کے یو اور دیگر کسان تنظیمیں کسانوں کے مختلف مطالبات کو لے کر اپنی آواز بلند کر رہی ہیں۔ راکیش ٹکیت کی گرفتاری کو کسانوں کی تحریک کو کمزور کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے کسان تنظیموں میں بے چینی اور غصہ بڑھ گیا ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات