Entertainment

کریتی سینن کی بہن نو پور شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل

کریتی سینن کی بہن نو پور شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل

بالی ووڈ کی اداکارہ کریتی سینن کی بہن نوپور سینن گلوکار اسٹیبن بین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ اداکارہ کریتی سنن کے لیے سب سے بڑی خوشی وہ لمحہ تھا، جب انہوں نے اپنی چھوٹی بہن نوپور سینن کو دلہن کے روپ میں دیکھا، شادی میں ان کے چہرے پر خوشی صاف دیکھی جا سکتی تھی۔ کریتی سینن کی بہن نوپور سینن جو خود بھی ایک اداکارہ ہیں، ان کی شادی گلوکار اسٹیبن بین کے ساتھ اودے پور میں منعقد ہوئی، دلہا دلہن نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں، جو وائرل ہو گئی ہیں۔ اداکارہ نو پور سینن اور گلوکار اسٹیبن بین کی شادی سے قبل کی تقریبات کی جھلکیاں بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ خاص طور پر سنگیت کی تقریب، جو گلابی تھیم پر سجائی گئی تھی، رنگ، موسیقی اور توانائی سے بھرپور مناظر پیش کرتی نظر آئی، سنگیت کے دوران نو پور، ان کی بہن اور اسٹار اداکارہ کریتی سینن اور قریبی دوستوں نے ڈانس فلور پر شاندار پرفارمنسز پیش کیں۔ تقریب کے یادگار لمحات میں سے ایک وہ تھا، جب کریتی اور ان کی والدہ نے دلہا دلہن کے لیے مشہور گیت ’دل تو جان تو‘ پر خصوصی پرفارمنس دی، اس کے بعد اسٹار اداکارہ نے اپنی فلم ’مِمی‘ اور ’ارجن پٹیالا‘ کے ساتھی اداکار ورون شرما کے ساتھ مقبول گانے ’لالی پاپ‘ پر زبردست ڈانس پرفارمنس پیش کی، جسے مہمانوں نے خوب سراہا۔ خیال رہے کہ اسٹیبن بین اور نو پور کے درمیان تعلقات کی افواہیں 2023 سے گردش کر رہی تھیں، جب دونوں کو ایک ساتھ ڈیٹس اور خاندانی تقاریب میں دیکھا گیا، اسٹیبن بین کو متعدد مواقع پر کریتی کی سوشل میڈیا پوسٹس اور انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی دیکھا گیا تھا۔ نو پور نے 2019ء میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور وہ اکشے کمار کے ساتھ میوزک ویڈیو ’فلحال‘ میں نظر آئیں، انہوں نے 2023 میں کنال کیمو کی ویب سیریز ’پاپ کون‘ سے اداکاری کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اسی برس انہوں نے تیلگو فلم ’ٹائیگر ناگیشورا راؤ‘ کے ذریعے فلمی دنیا میں قدم رکھا، جو باکس آفس پر کامیاب رہی۔ اداکارہ نو پور سینن جلد ہی اپنی پہلی بالی ووڈ فلم ’نورانی چہرہ‘ میں نوازالدین صدیقی کے مدمقابل نظر آئیں گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments