Entertainment

کریتی سینن کا بالی ووڈ میں معاوضے میں فرق سے متعلق انکشاف

کریتی سینن کا بالی ووڈ میں معاوضے میں فرق سے متعلق انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے فلم انڈسٹری میں مرد اور خواتین فنکاروں کے معاوضے میں فرق پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین اداکاراؤں کو آج بھی معاوضے کے معاملات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں کریتی سینن نے انکشاف کیا کہ پروڈیوسرز اکثر بجٹ کم ہونے پر سب سے پہلے ہیروئن کی فیس کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ بجٹ کا بڑا حصہ مرد اداکار کو دے دیا جاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ فلمی صنعت میں مردانہ برتری کی سوچ اب بھی موجود ہے اور برابری کے لیے مسلسل جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ اداکارہ کے مطابق فلم کے سیٹ پر بھی خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کیریئر کے آغاز میں، میں کئی معاملات پر آواز نہیں اٹھا پاتی تھی، حتیٰ کہ ایک موقع پر ایک مرد ساتھی اداکار کو مجھ سے بہتر گاڑی دی گئی جسے میں نے اپنی بے عزتی محسوس کیا۔ کریتی سینن نے اپنی فلم ’میمی‘ کو اپنے کیریئر کا اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فلم نے میرے بارے میں لوگوں کی رائے بدل دی، میمی فلم پر ملنے والا قومی اعزاز میرے کیریئر کے بڑے لمحات میں سے ایک تھا۔ اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ فلم ’میمی‘ سے پہلے مجھے کئی بار مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور بعض اہم کردار آخری وقت میں اسٹار کِڈز کو دے دیے گئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments