Entertainment

کرینہ کپور کی لیونل میسی سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کرینہ کپور کی لیونل میسی سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی آج کل بھارت کے دورے پر ہیں اور اس دوران بھارت سے ان کی کئی مشہور بھارتی شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر لیونل میسی کی کرینہ کپور اور ان کے بیٹوں تیمور اور جہانگیر کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھارتی اداکارہ کے بیٹے لیونل میسی سے ملاقات کے وقت ناصرف بہت خوش اور پُرجوش نظر آ رہے ہیں بلکہ ان دونوں بھائیوں نے اس ملاقات کے لیے میسی کے ملک ارجنٹینا کی فٹبال ٹیم کی جرسی بھی پہنی ہوئی ہے۔ کرینہ کپور اور لیونل میسی کی ملاقات کی اس وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ جب عظیم لوگ ملک میں آتے ہیں تو مشہور اداکار بھی ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کے لیے لائن میں لگ جاتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments