ممبئی (: بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور اور فٹبال کی دنیا کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی کی ممبئی میں ملاقات طے پا گئی۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ کل فٹبال لیجنڈ لیونل میسی سے ملاقات کریں گی جس کی وجہ سے ان کے مداحوں میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ رپورٹس میں ذرائع نے بتایا کہ کرینہ کپور لیونل میسی سے ملاقات کرنے والی ہیں، فٹبال لیجنڈ 14 دسمبر کو ممبئی میں ہوں گے جہاں وہ اپنے انڈیا ٹور 2025 سے قبل مختلف سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔ اس خبر کے بعد مداحوں کا جوش بڑھ گیا ہے کیونکہ حال ہی میں شاہ رخ خان نے اسالٹ لیک اسٹیڈیم میں لیونل میسی سے ملاقات کی تھی۔ شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے ابرام کا بھی فٹبال لیجنڈ سے تعارف کروایا جو فٹبال اسٹار سے مل کر بے حد خوش نظر آئے۔ ننھے مداح کو میسی سے آٹوگراف لیتے اور ان کے ساتھ تصویر بنواتے دیکھا گیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ واضح رہے کہ یہ لیونل میسی کا 2011 کے بعد بھارت کا دوسرا دورہ ہے۔ حیدر آباد اور ممبئی سمیت مختلف شہروں میں ان کی آمد نے فٹبال شائقین میں زبردست جوش پیدا کر دیا ہے جبکہ انٹرنیٹ صارفین بھی کرینہ کپور اور فٹبال لیجنڈ کی ممکنہ تصاویر دیکھنے کیلیے بے تاب ہیں۔ کرینہ کپور ان دنوں فلمساز میگھنا گلزار کی آنے والی فلم ’دائرہ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں پرتھوی راج سوکومارن بھی ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود