National

کرتویہ پتھ پریوم جمہوریہ پریڈ ، آن بان شان کا مظاہرہ

کرتویہ پتھ پریوم جمہوریہ پریڈ ، آن بان شان کا مظاہرہ

ملک اپنا 77واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔کرتویہ پتھ پر پرچم کشائی کی گئی اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔ کرتویہ پتھ پر129 ہیلی کاپٹر کے چار ایم آئی ہیلی کاپٹروں نے اڑان بھرتے ہوئے پھول برسائے۔اس فارمیشن کی قیادت گروپ کیپٹن آلوک اہلاوت نے کی۔ پریڈ میں مسلح افواج طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ اس بیچ آپریشن سندور کافارمیشن بھی دکھا۔آپریشن سندورکے دوران استعمال ہونے والے ہیلی کاپٹروں کے ساتھ ساتھ برہموس ہتھیاروں کے سسٹم کی نمائش کی گئی ۔ آکاش میزائل ڈیفنس سسٹم کی بھی نمائش کی گئی ۔ کرتویہ پتھ پر مارچ کرنے والے دستوں میں مکسڈ اسکاؤٹس کنٹینجنٹ، راجپوت رجمنٹ، آسام رجمنٹ، جموں کشمیر لائٹ انفنٹری، رجمنٹ آف آرٹلری، چوتھی بھیرو بٹالین ۔سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ اور مشترکہ فوجی بینڈ شامل رہے۔ یوم جمہوریہ پریڈ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے اینٹی شپ ہائپر سونک میزائل کی نمائش بھی کی گئی۔ برہموز،آکاش میزائیل سسٹم کی نمائش بھی پریڈ کے دوران کی گئی ۔ کرتویہ پتھ پر یورپی یونین کا دستہ بھی شامل ہوا۔اس دستے میں چار پرچم بردار تھے جوجو تین گاڑیوں پر سوارتھے۔اس دستے کی نمائندگی یورپی ملٹری اسٹاف کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے کرنل فریڈرک سائمن اسپروئٹ نے کیا۔ یوم جمہوریہ تقریب میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے فضائیہ کے گروپ کیپٹن سبھانشو شکلا کو اشوک چکر سے نوازا۔سبھانشو شکلا کو یہ اعزاز انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں 18 روزہ ریسرچ کے لیے دیا گیا ہے ان کی یہ تحقیق بھارت کے گگن یان مشن میں اہم ثابت ہوگی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments