نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آج مدھیہ پردیش حکومت کوحکم دیا کہ وہ کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے والے وزیرکنوروجے شاہ کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری دینے پردوہفتے کے اندرفیصلہ لیں۔ چیف جسٹس سوریہ کانت، جسٹس دیپانکردتہ اورجسٹس جائے مال باغچی کی بینچ نے کہا کہ عدلیہ کے ذریعہ تشکیل خصوصی جانچ ٹیم نے اپنی جانچ پوری کرلی ہے اورآخری رپورٹ داخل کردی ہے۔ اب وہ ریاستی حکومت کی منظوری کا انتظارکررہا ہے، جوتعزیرات ہند کی دفعہ 196 (فرقہ وارانہ منافرت اوربد نیتی کوفروغ دینا) کے تحت کسی جرم کا نوٹس لینے کے لیے ضروری ہے۔ وکیل کپل سبل نے سوال کیا کہ یہ ایسی ریاست میں کیوں کیا جا رہا ہے، جہاں انتخابات ہونے والے ہیں۔ مئی 2025 میں آپریشن سندورکے بعد کرنل صوفیہ قریشی سرخیوں میں آئی تھیں۔ 11 مئی 2025 کواندورکے پاس ایک عوامی جلسے میں وجے شاہ نے متنازعہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا، ”دہشت گردوں نے ہماری بہنوں کا سندورمٹایا۔ مودی جی نے ان کی بہن کوبھیج کرانہیں سبق سکھایا۔ انہوں نے ہمارے ہندووں کوبے عزت کیا۔ مودی جی نے ان کی بہن کوان کے گھرمیں گھس کربدلہ لیا۔“ وزیروجے شاہ کے اس تبصرہ پرتنازعہ پیدا ہوگیا تھا اوران کے اس تبصرہ پرپورے ملک میں مذمت کی گئی، جس میں انہوں نے کرنل صوفیہ قریشی کواشاروں اشاروں میں دہشت گردوں کی بہن کہا۔ تنازعہ بڑھنے کے بعد وزیروجے شاہ نے معافی مانگی تھی۔ سپریم کورٹ میں معاملہ پہنچا، جہاں عدالت نے وجے شاہ کی آن لائن معافی کونامناسب اورمگرمچھ کے آنسوجیسا بتایا۔ عدالت نے اسے قومی شرمندگی قراردیا اورایس آئی ٹی جانچ کے احکامات دیئے۔ آج سپریم کورٹ نے 19 جنوری 2026 کو سماعت میں مدھیہ پردیش حکومت سے مقدمہ چلانے کی اجازت پر دو ہفتے میں فیصلہ کرنے کوکہا ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ مدھیہ پردیش حکومت کیا قدم اٹھاتی ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو