National

کرناٹک:نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار جلد ہی وزیر اعلیٰ بنیں گے : رکنِ اسمبلی اقبال حسین

کرناٹک:نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار جلد ہی وزیر اعلیٰ بنیں گے : رکنِ اسمبلی اقبال حسین

بنگلورو، 26 نومبر: کرناٹک میں قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیوں کے درمیان کانگریس کے رکن اسمبلی اقبال حسین نے بدھ کے روز ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار جلد ہی وزیر اعلیٰ بن جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تبدیلی کے بارے میں انہیں "200 فیصد" یقین ہے ۔ رام نگر کے رکن اسمبلی حسین اس بات کو کئی بار دہرا چکے ہیں۔ ستمبر اور نومبر کے آغاز میں انہوں نے میڈیا سے کہا تھا کہ حکومت کے قیام کے وقت کانگریس ہائی کمان کے درمیان اقتدار کی منتقلی پر ایک "مفاہمت " ہوئی تھی اور اب جناب شیو کمار "وزارتِ اعلیٰ کے حق دار" ہیں۔ ان بیانات نے پارٹی کے اندر بحث کو ہوا دی اور قیادت پر وضاحت دینے کا دبا¶ بڑھا ہے ۔ مسٹر حسین کا تازہ بیان اس پس منظر میں سامنے آیا ہے جب میڈیا کی سابقہ رپورٹس میں خود شیو کمار کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ پارٹی میں اقتدار کی شراکت داری کے حوالے سے "پانچ سے چھ سینئر رہنما¶ں کے درمیان ایک خفیہ سمجھوتہ" ہوا تھا۔ گزشتہ چند ہفتوں میں مسٹر شیو کمار نے عوامی طور پر کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر کھل کر بات نہیں کریں گے کیونکہ اس کی معلومات صرف محدود افراد تک ہے ۔ اسے 2023 کے اسمبلی انتخابات کے بعد بننے والے مبینہ اقتدار کی شراکت کے معاہدے کا اشارہ سمجھا جا رہا ہے ، جس کے مطابق سدھارمیا حکومت پہلی مدت کے آدھے حصے تک اور دوسری مدت میں شیو کمار اقتدار سنبھالیں گے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments