National

کرناٹک: سینیئر آئی پی ایس افسر رام چندر را¶ کی معطلی ختم، بطور ڈی جی پی (پولیس مینول) دوبارہ تعیناتی

کرناٹک: سینیئر آئی پی ایس افسر رام چندر را¶ کی معطلی ختم، بطور ڈی جی پی (پولیس مینول) دوبارہ تعیناتی

بنگلورو، 6 مئی :حکومتِ کرناٹک نے سینیئر آئی پی ایس افسر کے رام چندر را¶ کی معطلی کے احکامات واپس لے لیے ہیں۔ انہیں چار ماہ قبل ان کے دفتر کے اندر ایک قابلِ اعتراض ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معطل کر دیا گیا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (سول رائٹس انفورسمنٹ) کے عہدے پر فائز کے رام چندر را¶ کو 19 جنوری کو اس وقت معطل کیا گیا تھا جب ان سے منسوب کچھ ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد شدید عوامی تنازع پیدا ہو گیا تھا۔ حکومت نے اس وقت موقف اختیار کیا تھا کہ انتظامی نظم و ضبط برقرار رکھنے اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے ان کی معطلی ناگزیر ہے ۔ 18 مارچ کو اس معاملے کی باقاعدہ محکمانہ انکوائری شروع کی گئی تھی۔ 6 مئی کو جاری کردہ تازہ ترین حکمنامے کے مطابق، حکومت نے را¶ کی معطلی ختم کرتے ہوئے انہیں دوبارہ ملازمت پر بحال کر دیا ہے ۔ انہیں اب ڈی جی پی (پولیس مینول) کے طور پر تعینات کیا گیا ہے ۔ تاہم، سرکاری حکام نے واضح کیا ہے کہ ملازمت پر بحالی کے باوجود ان کے خلاف جاری انضباطی کارروائی بدستور جاری رہے گی۔ ڈاکٹر را¶ حالیہ دنوں میں ایک اور وجہ سے بھی خبروں کی زینت بنے رہے ہیں۔ ان کی سوتیلی بیٹی اور کنڑ اداکارہ ہرش وردھنی رانیا (المعروف رانیا را¶) کو دبئی سے ہندوستان سونے کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ رانیا را¶ کو 3 مارچ 2025 کو بنگلورو ایئرپورٹ پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب مبینہ طور پر ان کے قبضے سے 14.8 کلوگرام سونا برآمد ہوا، جس کی مالیت 12.56 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ۔ اس کیس میں بزنس مین ترون راجو اور جیولری ڈیلر ساحل جین بھی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئی پی ایس افسر کے خلاف محکمانہ انکوائری اور ان کی سوتیلی بیٹی کے خلاف سونے کی اسمگلنگ کا کیس دو الگ الگ قانونی عمل ہیں اور ان کا آپس میں کوئی براہِ راست تعلق نہیں ہے ۔اس ہائی پروفائل کیس اور افسر کی سینیارٹی کی وجہ سے پولیس اور انتظامی حلقوں میں یہ معاملہ کافی زیرِ بحث ہے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments