National

کرناٹک میں سیاسی کشمکش ختم: وزیراعلیٰ سدارامیا نے استعفے کا اعلان کر دیا، ڈی کے شیو کمار کا راستہ صاف

کرناٹک میں سیاسی کشمکش ختم: وزیراعلیٰ سدارامیا نے استعفے کا اعلان کر دیا، ڈی کے شیو کمار کا راستہ صاف

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کابینی وزراء کے ناشتے کی میٹنگ میں چیف منسٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے دہلی میں ہائی کمان کے ساتھ ہوئی میٹنگ کے بارے میں وزراء کے ساتھ مختصر معلومات شیئر کیں۔ سدارامیا آج سہ پہر تقریباً تین بجے راج بھون جائیں گے اور وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ سدارامیا نے وزراء کے ساتھ منعقدہ ناشتے کی میٹنگ میں یہ جانکاری دی۔ کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا توقع کے مطابق مستعفیٰ ہونے کے لیے رضا مند ہوگئے ہیں۔ اگلے وزیر اعلیٰ کے طور پر ڈی کے شیو کمار کا نام طئے مانا جارہا ہے۔ تاہم کانگریس کی جانب سے وضاحت آنا باقی ہے۔ جمعرات کو سدارامیا نے بنگلورو میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر اپنے کابینہ کے ساتھیوں کے لیے ناشتے کا اہتمام کیا۔ ان کے موجودہ نائب اور ممکنہ جانشین ڈی کے شیوکمار اور کابینہ کے دیگر ساتھیوں نے ناشتے کی میٹنگ میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر سے شیئر کی گئی تصویر میں سدارامیا شیوکمار کو گلے لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ایک اور تصویر میں، شیوکمار سدارامیا کے قدموں کو چھوتے اور ان کا آشیرواد لیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یہ قیاس کیا جا رہا تھا کہ سدارامیا ممکنہ طور پر ناشتے کی میٹنگ میں شیوکمار کے لیے راستہ بنانے کے لیے سی ایم کے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیں گے۔ سی ایم او ذرائع کے مطابق، پارٹی ہائی کمان نے بظاہر سدارامیا سے کہا کہ وہ ریاست میں قیادت کی تبدیلی کا راستہ بنائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جمعرات کو اس معاملے پر بات کریں گے۔ جنوبی ریاست میں نئے وزیر اعلی کی توقع میں سیاسی گرما گرمی بڑھنے کے ساتھ ہی کرناٹک کے انچارج اے آئی سی سی جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے بدھ کو واضح کیا کہ کانگریس نے ریاست میں اپنی مقننہ پارٹی کی میٹنگ نہیں بلائی ہے اور نہ ہی کوئی دوسرا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے پر قیاس آرائیاں نہ کریں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments