کرناٹک میں ایک امریکی خاتون نے ہوم اسٹے میں زیادتی کا نشانہ بننے کا الزام عائد کیا ہے، خاتون کی شکایت پر ہوم اسٹے کے مالک اور ایک ملازم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ ہوم اسٹے میں کام کرنے والے ملازم وروجیش کمار نے اس کے ساتھ زیادتی کی، واقعے کے بعد ہوم اسٹے کے مالک نے 3 دن تک وائی فائی سروس بند رکھی تاکہ متاثرہ خاتون کسی سے رابطہ نہ کر سکے۔ میڈیا کے مطابق وائی فائی بحال ہونے کے بعد خاتون نے میسورو جانے کا بہانہ بنا کر وہاں سے نکلنے میں کامیابی حاصل کی اور بعد ازاں امریکی سفارت خانے کو اطلاع دی۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے پولیس کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا گیا جس کے بعد پولیس نے خاتون کی شکایت پر کیس درج کیا۔ پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے 3 مئی تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات