Entertainment

کرکٹر سوریہ کمار یادو پر الزام لگانا خوشی مکھرجی کو پڑا مہنگا،اداکارہ کے خلاف 100 کروڑ روپے کی ہتک عزت کا مقدمہ درج

کرکٹر سوریہ کمار یادو پر الزام لگانا خوشی مکھرجی کو پڑا مہنگا،اداکارہ کے خلاف 100 کروڑ روپے کی ہتک عزت کا مقدمہ درج

نئی دہلی:سوشل میڈیا پر اپنے منفرد اور متنازع لباس کے باعث خبروں میں رہنے والی اداکارہ خوشی مکھرجی ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، لیکن اس بار وجہ ان کا کوئی فیشن یا گلیمر نہیں بلکہ ایک متنازع بیان ہے، جو انہیں قانونی مشکل میں لے آیا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریہ کمار یادو سے متعلق بیان دینے کے بعد خوشی مکھرجی کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔چند دن قبل ایک میڈیا انٹریکشن کے دوران خوشی مکھرجی نے دعویٰ کیا تھا کہ سوریہ کمار یادو انہیں سوشل میڈیا پر پیغامات بھیجتے تھے۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی تھی اور معاملہ تیزی سے وائرل ہو گیا تھا۔ اب ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوریہ کمار یادو کے ایک مداح، فیضان انصاری، نے خوشی مکھرجی کے خلاف گازی پور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت میں اداکارہ پر 100 کروڑ روپے کی ہتکِ عزت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ شکایت کنندہ فیضان انصاری کا کہنا ہے کہ خوشی مکھرجی نے یہ بیان محض شہرت حاصل کرنے کے لیے دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ الزام نہ صرف تکلیف دہ ہے بلکہ اس سے سوریہ کمار یادو جیسی معروف اور باوقار شخصیت کی شبیہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ فیضان نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ اداکارہ نے اپنے دعوے کے حق میں نہ کوئی ثبوت پیش کیا اور نہ ہی کسی قسم کے چیٹ اسکرین شاٹس دکھائے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ محض ایک بے بنیاد الزام ہے۔ فیضان انصاری کے مطابق سوریہ کمار یادو ایک ذمہ دار اور قومی سطح کے کھلاڑی ہیں، جن کی ساکھ پر اس طرح کے بیانات برا اثر ڈال سکتے ہیں۔ اسی بنیاد پر انہوں نے قانونی کارروائی کا سہارا لیا ہے اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ خوشی مکھرجی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ کسی بھی کرکٹر کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی کرکٹرز ان کے پیچھے ہیں اور سوریہ کمار یادو پہلے انہیں کافی پیغامات بھیجتے تھے، تاہم اب بات چیت کم ہو گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ کسی قسم کے لنک اپ یا افواہوں سے خود کو دور رکھنا چاہتی ہیں۔یہ بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے کو ملا تھا اور اداکارہ کو سخت تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اب اس معاملے نے قانونی شکل اختیار کر لی ہے اور دیکھنا یہ ہوگا کہ اس تنازع پر آگے کیا رخ اختیار کیا جاتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments