Entertainment

کرشنا ابھیشیک اور مامی سنیتا آہوجا کے درمیان برسوں پرانی رنجش ختم

کرشنا ابھیشیک اور مامی سنیتا آہوجا کے درمیان برسوں پرانی رنجش ختم

کامیڈین کرشنا ابھیشیک اور اُن کی مامی سنیتا آہوجا کے درمیان برسوں پرانی رنجش آخر کار ختم ہوگئی۔ کرشنا ابھیشیک اور سنیتا آہوجا کے درمیان صلح ایک ٹی وی شو کے سیٹ پر ہوئی، جہاں دونوں نے گرمجوشی سے ملاقات کی، انہوں نے خوب ہنسی مذاق کیا اور جذباتی انداز میں گلے بھاس موقع پر 42 سالہ کامیڈین کے ساتھ اُن کی اہلیہ کشمیرا شاہ بھی موجود تھیں، سیٹ پر بنائی گئی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں تینوں کو مسکراتے، ہنستے اور ایک دوسرے کو گلے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سنیتا آہوجا نے بھی کرشنا ابھیشیک کے ساتھ اپنے تعلق کی درستی کی تصدیق کی اور کہا کہ 14 سال بعد رنجش ختم ہوئی، اب وہ کسی سے ناراض نہیں رہنا چاہتیں بلکہ سب کو دعائیں دینا چاہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے بچوں سے کب تک ناراض رہ سکتے ہیں، جب سب اپنی اپنی زندگی میں خوش ہیں تو دل میں میل کیوں رکھا جائے۔ ایک مزاحیہ شو کے دوران مذاق سے شروع ہونے والے تنازع نے بعد میں جھگڑے اور خاندانی اور عوامی اختلاف کی شکل اختیار کرلی تھی ،جو اکثر خبروں کی زینت بنتا رہا۔ ی لگایا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments