نئی دہلی، 23 جنوری :کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بہار کانگریس لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ بہار سے تمام چھ بہار کانگریس ایم ایل اے ، ایم پی، ایم ایل سی، صدر، انچارج، اور کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ممبران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ بہار اسمبلی انتخابات کے بعد پارٹی کے ایم ایل اے میں پھوٹ پڑنے کی خبروں کے درمیان کانگریس قیادت نے تمام سینئر لیڈروں کو جمعہ کو دہلی طلب کیا۔ میٹنگ نے اراکین اسمبلی کو اتحاد کا پیغام دیا۔ میٹنگ میں شریک قومی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے میڈیا سے کہاکہ "بہار کانگریس کے تمام ایم ایل ایز کو میٹنگ میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم کی خبریں گمراہ کن ہیں۔ ہمارے ایم ایل اے کے پارٹی چھوڑنے کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ یہ بالکل بے بنیاد ہے ۔ کانگریس کے بارے میں ایسی خبریں پوری طرح سے جھوٹی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے میٹنگ میں کہا کہ بہار ایک بہت بڑا موقع پیش کرتا ہے اور پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کا دائرہ وسیع کیا جانا چاہیے ۔ ہمیں پارٹی کو منفی سیاست سے بچانا چاہیے ۔ بہار میں جلد ہی ایک رابطہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو