National

کرایہ مانگنے گئی مکان مالکن کا لرزہ خیز قتل، کرایہ داروں نے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے

کرایہ مانگنے گئی مکان مالکن کا لرزہ خیز قتل، کرایہ داروں نے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے

غازی آباد : اتر پردیش میں کرایہ مانگنے گئی مکان مالکن کا بے دردی سے قتل کر کے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے گئے۔ میڈیا کے مطابق قتل کا لرزہ خیز واقعہ غازی آباد میں پیش آیا۔ 32 سالہ خاتون (مکان مالکن) کو ان کے کرایہ داروں نے قتل کر دیا جبکہ لاش ملزمان کے گھر میں ایک بیگ سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق خاتون بدھ کی شام کرایہ لینے کیلیے پانچویں منزل پر واقع کرایہ داروں کے گھر گئی لیکن جب وہ واپس گھر نہیں پہنچیں تو اہل خانہ پریشان ہوئے اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے کرایہ داروں کے فلیٹ کی تلاشی لی۔ تفتیش کے دوران اپارٹمنٹ کے اندر رکھے ہوئے ایک سرخ رنگ کے بیگ سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزمان کی شناخت اجے گپتا اور اس کی بیوی آکرتی گپتا کے نام سے کی۔ یہ جوڑا اس فلیٹ میں بطور کرایہ دار رہ رہا تھا اور انہیں پوچھ گچھ کیلیے حراست میں لے لیا گیا۔ مقتولہ کے اہل خانہ کی جانب سے باقاعدہ درخواست ملنے کے بعد ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ خاتون کا گلا گھونٹا گیا، سر پر پریشر ککر سے بھی وار کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئیں۔ مقتولہ غازی آباد کے ایک اسکول میں ٹیچر تھیں، وہ اسی سوسائٹی میں دو فلیٹس کی مالکن تھیں۔ پہلی منزل والے فلیٹ میں وہ اپنے خاندان کے ساتھ رہتی تھیں جبکہ پانچویں منزل والا فلیٹ انہوں نے آٹھ ماہ قبل جوڑے کو 18000 روپے ماہانہ کرایے پر دیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں ملزم جوڑا مبینہ طور پر اپنے جرم کا اعتراف کر رہا ہے۔ ویڈیو میں شوہر دعویٰ کر رہا ہے کہ اس نے مکان مالکن کی جانب سے مبینہ ہراساں کیے جانے کی وجہ سے یہ قتل کیا جبکہ اس کی بیوی مداخلت کرتے ہوئے کہتی ہے کہ وہ بھی اس جرم میں برابر کی شریک تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments