National

کہرے کا قہر! دہلی-آگرہ ایکسپریس وے پر 7 بسیں آپس میں متصادم، آتشزدگی میں 4 لوگوں کی موت، دیگر 25 زخمی

کہرے کا قہر! دہلی-آگرہ ایکسپریس وے پر 7 بسیں آپس میں متصادم، آتشزدگی میں 4 لوگوں کی موت، دیگر 25 زخمی

موسم میں تیزی سے آئی تبدیلی کے بعد کہرے نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے۔ اس دوران اترپردیش کے متھرا میں دہلی۔آگرہ ایکسپریس وے پرمنگل (16 دسمبر) کے روز علی الصبح خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں یکے بعد دیگرے 7 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے بعد بسوں میں آگ لگ گئی جس میں کم از کم 4 لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ 25 دیگر زخمی بتائے جارہے ہیں۔ پولیس انتظامیہ موقع پر صورتحال پرقابو پانے میں مصروف ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ متھرا کے بلدیو تھانہ علاقے میں گھنے کہرے کی وجہ سے7 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے بعد ان میں آگ لگ گئی۔ فی الحال آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ اس واردات کے بعد پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی اور لوگوں میں چیخ و پکار کے درمیان امدادی کام انجام دیا گیا۔ موقع پرموجود ایک چشم دید نے بتایا کہ حادثہ صبح 4 بجے کے قریب پیش آیا، جب تصادم کے بعد بسوں میں آگ لگ گئی۔ چشم دید نے بتایا کہ جس وقت ٹکر ہوئی، وہ بس میں سو رہا تھا۔ بس میں اس وقت کئی مسافر سوار تھے۔ حادثے کے بعد لوگ اپنی جان بچانے کے لیے ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والی 7 بسوں میں ایک روڈ ویز بس اور باقی سبھی اسپیکر بسیں ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اورانتظامیہ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اورامدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے لوگوں کو گاڑیوں سے باہر نکالا اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments