اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے اپنے کیریئر سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ مقبول ٹی وی شو دی کپل شرما شو میں میری شمولیت نے اداکاری کے کیریئر پر منفی اثر ڈالا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چار دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط کیریئر کے باوجود فلم ساز اب بھی مجھے ایک سنجیدہ اداکارہ کے طور پر قبول کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے صرف ایک ایسی شخصیت کے طور پر دیکھتے ہیں جو کرسی پر بیٹھ کر ہنستی ہے، جس کی وجہ سے مجھے اہم اداکاری کے مواقع نہیں مل رہے۔ ارچنا پورن سنگھ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بار بار کوشش کے باوجود فلم سازوں کو قائل نہیں کر پا رہی کہ میں ایک سنجیدہ اداکارہ ہوں۔ اداکارہ نے بتایا کہ میں نے ماضی میں کچھ کچھ ہوتا ہے، دے دھنا دھن اور بول بچن جیسی فلموں میں معاون کردار ادا کیے ہیں، جبکہ نئی فلم ٹوسٹر میں میں راجکمار راؤ اور سانیا ملہوترا کے ساتھ نظر آؤں گی، جس سے مجھے امید ہے کہ نئے مواقع مل سکتے ہیں۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد