Entertainment

کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا سے بھتہ خوری کیس میں نامزد گینگسٹر گرفتار

کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا سے بھتہ خوری کیس میں نامزد گینگسٹر گرفتار

بالی ووڈ کوریوگرافر اور فلم ڈائریکٹر ریمو ڈی سوزا اور اِن کی اہلیہ لیزیل ڈی سوزا سے 2018 میں بھتہ طلب کرنے کے کیس میں نامزد گینگسٹر روی پجاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق روی پجاری سینیگال سے ملک بدری کے بعد گزشتہ پانچ برس سے جیل میں تھا تاہم اس کیس میں اب تک اس کی گرفتاری نہیں ہوئی تھی۔ ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے گزشتہ روز روی پجاری کو گرفتار کر کے کورٹ میں پیش کیا جہاں عدالت نے اسے 27 جنوری تک پولیس تحویل میں بھیج دیا۔ میڈیا کا کہنا تھا کہ گینگسٹر روی پجاری نے ملزم ستیندر تیاگی کے کہنے پر ریمو ڈی سوزا، اِن کی اہلیہ اور منیجر کو دھمکیاں دیں۔ اکتوبر 2016ء سے فروری 2018ء کے دوران بار بار فون کر کے فلم کی جلد ریلیز کے لیے دباؤ ڈالا گیا اور معاملہ نمٹانے کے لیے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا۔ میڈیا کے مطابق 2018ء میں فلم ’امر مسٹ ڈائی‘ کے سلسلے میں ریمو ڈی سوزا اور ستیندر تیاگی کے درمیان معاہدہ ہوا تھا جس پر بعد میں حقوق اور رقم کو لے کر تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔ ملزم تیاگی کا دعویٰ ہے کہ اس نے فلم میں سرمایہ کاری کی تھی اور اسے 5 کروڑ روپے ادا نہیں کیے گئے جس کے بعد اس نے مبینہ طور پر رقم وصولی کے لیے گینگسٹر روی پجاری کی مدد حاصل کی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments