عالمی شہرت یافتہ کورین بوائے بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر مِن یونگی المعروف شوگا نے اپنی سالگرہ کے موقع پر لائیو اسٹریم کے دوران ماہِ رمضان کے بارے میں بات کی۔ شوگا نے گلوبل فین ڈم پلیٹ فارم ویورس پر 9 مارچ کو اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک لائیو اسٹریم میں مداحوں کے ساتھ مختصر لیکن دلچسپ گفتگو کی۔ انہوں نے لائیو اسٹریم کے دوران اپنے کنسرٹ کی تیاریوں، مصروف پریکٹس شیڈول اور اپنے نئے آنے والے منصوبوں کے بارے میں بات کی اور اسی دوران یہ نوٹ کیا کہ ان کے ساتھ مسلمان مداح بھی موجود ہیں جو کہ ابھی رمضان میں روزے رکھ رہے ہوں گے۔ کورین گلوکار نے متجسس انداز میں کہا کہ ابھی میرے ساتھ لائیو اسٹریم میں روزے رکھنے والے مداح بھی موجود ہیں اور مجھے رمضان کے بارے میں یہ معلوم ہے کہ اس دوران سورج غروب ہونے کے بعد کھانا کھا سکتے ہیں، ایسا ہی ہے یا نہیں؟ میں نے بھی سورج ڈوبنے کے بعد کھانا کھایا ہے۔ لائیو اسٹریم کے دوران یہ لمحہ شائقین کے لیے مختصر لیکن قابلِ دید تھا جسے بہت سے لوگوں نے سراہا۔ کچھ صارفین نے یہ کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ شوگا بھی ہمارے ساتھ روزہ رکھ رہے ہیں۔ شوگا کے لائیو اسٹریم کے وائرل ہونے والے اس ویڈیو کلپ نے مداحوں کو ان کی ایک پرانی وائرل ویڈیو کی یاد بھی دلا دی جس میں اُنہوں نے حلال کھانوں کے بارے میں بات کی تھی۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد