National

کورونا نے پھر دی دستک! آندھرا پردیش میں کووڈ-19 سے 2 لوگوں کی موت، 4 افراد پازیٹو پائے گئے

کورونا نے پھر دی دستک! آندھرا پردیش میں کووڈ-19 سے 2 لوگوں کی موت، 4 افراد پازیٹو پائے گئے

ایسا لگتا ہے جیسے ہندستان میں کورونا نے ایک بار پھر دستک دے دی ہے۔ آندھرا پردیش کے کڈپا ضلع میں چند دنوں کے اندر 2 افراد کی کووڈ-19 سے موت ہو گئی، جبکہ مزید 4 افراد وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس کے بعد مقامی محکمۂ صحت نے علاقے میں نگرانی سخت کر دی ہے۔ پازیٹو پائے گئے 4 افراد میں سے 3 گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ چوتھے شخص میں ہلکی علامات پائی گئی ہیں، اس لیے اسے کڈپا کے ایک اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ آندھرا پردیش میں کووڈ-19 سے آخری موت 4 سال قبل ہوئی تھی۔ اب یہاں کووڈ سے ہوئی تازہ اموات نے لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کووڈ سے متاثر چاروں مریضوں کی آر ٹی-پی سی آر جانچ کڈپا کی وائرولوجی لیب میں پازیٹو آئی ہے۔ یہ تمام کیس کڈپا کے مختلف علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔ ان چاروں افراد نے کووڈ ویکسین کی 2 خوراکیں لی تھیں، جبکہ ان میں سے ایک شخص نے بوسٹر خوراک بھی لی تھی۔ چاروں کووڈ متاثرین میں سے ایک مریض کا علاج کووڈ-19 کے خصوصی وارڈ میں جاری ہے۔ کووڈ سے ہوئیں 2 اموات میں پہلی موت 28 جون کو سی ایم سی ویلور میں ہوئی۔ 60 سالہ مریض دورانِ علاج انتقال کر گیا۔ اس مریض کو پہلے تروپتی کے ایس وی آئی ایم ایس میں داخل کرایا گیا تھا، بعد میں سی ایم سی ویلور منتقل کیا گیا، جہاں آر ٹی-پی سی آر جانچ میں اس کی رپورٹ کووڈ-19 پازیٹو آئی۔ دوسرے معاملے میں 46 سالہ ایک مریض بھی کووڈ انفیکشن کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔ وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد اس کا علاج جاری تھا۔ اس کے ساتھ رہنے والے ایک مریض نے بتایا کہ متوفی کے سینے کا سی ٹی اسکین کرایا گیا تھا جس سے کووڈ-19 انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انفیکشن کو روکنے کے لیے سینیٹائزیشن اور متوفیوں کے پرائمری اور سیکنڈری رابطوں کی نشاندہی جیسے اقدامات کیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق سی ایم سی ویلور میں جس مریض کا انتقال ہوا، وہ ذیابیطس، گردوں کی بیماری اور دیگر سنگین امراض میں مبتلا تھا، جبکہ دوسرے متوفی کا طبی ریکارڈ دستیاب نہیں تھا۔ بہرحال، کووڈ متاثرہ 4 مریضوں کی علامات کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں کو شبہ ہے کہ یہ انفیکشن اومیکرون ویریئنٹ کی وجہ سے پھیلا ہے۔ متوفی مریضوں کے نمونے جینوم سیکوینسنگ (ویریئنٹ کی شناخت) کے لیے پونے کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی بھیج دیے گئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں کووڈ-19 سے آخری موت 2022 میں ہوئی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments