International

کوپن ہیگن : اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکوں کی تحقیقات، سفارت خانہ خاموشی پر مصر

کوپن ہیگن : اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکوں کی تحقیقات، سفارت خانہ خاموشی پر مصر

ڈنمارک کی پولیس نے اسرائیلی سفارت خانے کے نزدیک کوپن ہیگن میں ہونے والے دو دھماکوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس امر کا اظہار ڈینش پولیس نے بدھ کے روز کیا ہے۔ اسرائیلی سفارت خانہ ڈینش دارالحکومت کوپن ہیگن میں قائم ہے۔ ڈنمارک پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکوں سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق موقع سے شواہد اور آثار اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ تاکہ تحقیقات کی ابتدائی چیزیں موقع کے حوالے سے صحیح سمت میں آگے بڑھ سکیں۔ پولیس کی طرف سے یہ بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ایکس' پر کہی گئی ہے۔ پولیس تمام امکانات کا جائزہ لیتے ہوئے تحقیقات کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ تاہم اسرائیلی سفارت خانے نے فوری طور پر اس بارے میں کوئی رد عمل دینے یا تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ ڈینش پولیس کے مطابق شام تک اس واقعے کے بارے میں دستیاب حقائق کی حد تک ' اپ ڈیٹ ' کرے گی۔ واضح رہے ڈنمارک کی وزیر اعظم نے فلسطینی تنازعے کے حل کے لیے تجویز کیا ہے کہ عالمی برادری جس طرح دیگر کئی ایشوز کو طے کرنے کے لیے ماضی میں طاقت کا استعمال کر چکی ہے۔ اسی طرح فلسطینی ریاست قائم کرنے کے لیے بھی عالمی برادری طاقت کا استعمال کرے ۔ کیونکہ پوری دنیا اس تنازعے کی بہت بھاری قیمت دے رہی ہے۔ ضروری ہے کہ اسے حل کیا جائے اور عملی اقدامات کیے جائیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments