سابق وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی کی جانب سے امیتابھ بچن کو سیاست میں لانے کے حوالے سے ایک بار قادر خان مرحوم نے انکشاف کیا کہ سیاست میں شامل ہونے کے بعد امیتابھ بچن کا رویہ بدل گیا تھا۔ سینئر اداکار اور مصنف قادر خان نے اپنی زندگی میں ایک بار اپنے قریبی دوست امیتابھ بچن کے سیاست میں آنے کے بعد بدلے رویے پر گفتگو کی۔ قادر خان نے ایک واقعہ بیان کیا جب ایک پروڈیوسر نے ان سے اصرار کیا کہ وہ امیتابھ بچن کو سر کہہ کر مخاطب کیا کریں۔ پروڈیوسر کا یہ مطالبہ قادر خان کے لیے کافی مشکل تھا اور یہی بات ان دونوں دوستوں کے درمیان فاصلے کا باعث بنی اور ان کی گہری دوستی اپنے انجام کو پہنچی، قادر خان کو اس سے بہت دکھ پہنچا تھا۔ واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار قادر خان مرحوم اپنی بذلہ سنجی اور حاضر جوابی کے حوالے کافی مشہور تھے۔ انھوں نے ایک بار بتایا کہ وقت کے ساتھ ان کی امیتابھ بچن سے پرانی دوستی کیسے بدلی تھی۔ قادر خان اپنے بچپن میں ہی افغانستان سے بھارت منتقل ہوگئے تھے اور بعد میں ہندی فلموں کے انتہائی قابل احترام مصنفین اور اداکاروں میں شمار ہوئے۔ ان کے عروج کا آغاز اس وقت ہوا جب لیجنڈری اداکار دلیپ کمار نے ایک اسٹیج پرفارمنس کے دوران ان کی صلاحیت کو پہچانا۔ دلیپ کمار ان سے اس قدر متاثر ہوئے کہ قادر خان کو دو فلموں میں کاسٹ کیا، جس کی وجہ سے ان کے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز ہوا۔ 1970 میں ہندی فلموں میں آنے کے بعد انکی امیتابھ سے پیشہ ورانہ قربت ہوئی اور یہ دوستی دو عشروں تک قائم رہی۔ اس دوران قادر خان نے نہ صرف بطور اداکار کام کیا بلکہ امیتابھ کی کئی ہٹ فلموں کے مصنف بھی بنے۔
Source: Social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز

تنہائی مجھے اندر ہی اندر کھا رہی تھی، شلپا شروڈکر
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں