 
											نئی دہلی، 30 اکتوبر : مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے جمعرات کو کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020اور پی ایم شری (وزیرِ اعظم اسکول فار رائزنگ انڈیا) اسکیم پر کانگریس رہنما پرینکا گاندھی واڈرا کے تبصرے جہالت اور سیاسی موقع پرستی کی علامت ہیں۔ مسٹر پردھان نے کہا کہ محترمہ واڈرا کے غیرذمہ دارانہ اور گمراہ کن بیانات نہ صرف حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں بلکہ وہ ہندستان کے اساتذہ، ماہرینِ تعلیم اور شہریوں کی اجتماعیت کی بھی توہین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک گزشتہ 30 سالوں سے ایسے معنی خیز تعلیمی اصلاحات کا منتظر تھا جو نوجوانوں کو 21ویں صدی کی چیلنجوں کے لیے تیار کر سکیں۔ وزیرِ تعلیم نے وضاحت کی کہ این ای پی عالمی شہرت یافتہ سائنس داں مرحوم پروفیسر کے ۔ کستوری رنگن کی رہنمائی میں تیار کی گئی ہے ، جس میں لاکھوں اساتذہ، طلبہ اور تعلیمی اداروں نے حصہ لیا۔ یہ پالیسی شمولیت، مساوات، معیاری تعلیم اور عالمی مسابقت پر زور دیتے ہوئے تعلیمی نظام کو جدید بنانے کا مقصد رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم شری اسکولز جدیدیت کو اخلاقی طاقت، ٹیکنالوجی کو روایت اور جدت کو شمولیت کے ساتھ جوڑتے ہیں۔ ایسی دوراندیش پالیسیوں کی مخالفت دراصل پالیسی پر تنقید نہیں بلکہ اس ہندوستان کے تصور کی مخالفت ہے جو اب اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے پرانے سیاسی خاندانوں کی منظوری کا محتاج نہیں رہا۔ دھرمیندر پردھان نے مزید کہا کہ دہائیوں تک تعلیم کو صرف سیاسی نعروں اور لاپرواہی تک محدود رکھا گیا اور اب جب حقیقی اصلاحات ہو رہی ہیں تو کچھ لوگ ان کی کامیابی کو تسلیم کرنے کے بجائے ناراضی کا اظہار زیادہ آسان سمجھتے ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا، "اگر بچوں کو اختراع، تنقیدی سوچ اور ہندوستانی وراثت پر فخر کے ساتھ بااختیار بنانا ایک نظریہ ہے ، تو ہاں یہ نظریہ قومی تعمیر ہے ۔" قابلِ ذکر ہے کہ پرینکا گاندھی واڈرا نے آج کہا کہ این ای پی اور پی ایم شری اسکیم کے ذریعے بی جے پی حکومت بچوں کے ذہنوں کو اپنی سیاسی سوچ کے مطابق برین واش کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔
Source: uni news
 
								وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
 
								سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
 
								بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
 
								آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
 
								جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
 
								بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
 
										جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
 
										بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
 
										جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
 
										حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو